ETV Bharat / state

Rahul Gandhi in Chintan Shivir: علاقائی پارٹیاں بی جے پی کا مقابلہ کرنے میں ناکام: راہل - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

راجستھان کے ادے پور میں منعقدہ تین روزہ نو سنکلپ شیویر کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے اہم بیان دیتے ہوئے پارٹی کے قومی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'میں نے بھارت ماتا کا ایک بھی پیسہ نہیں کھایا، نہ ہی کوئی کرپشن کیا۔ میں سچ بولنے سے نہیں ڈرتا ہوں۔ اس لیے ہر لڑائی لڑنے کے لیے تیار ہوں۔' انہوں نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں آگ لگا رہے ہیں۔ Rahul Gandhi in Chintan Shivir

Rahul Gandhi
راہل گاندھی
author img

By

Published : May 15, 2022, 8:50 PM IST

Updated : May 15, 2022, 10:00 PM IST

ادے پور: کانگریس کے قومی لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ علاقائی پارٹیاں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بی جے پی کے نظریے سے لڑنے میں ناکام ہیں اور کہا کہ نوجوانوں کو میدان میں لا کر ملک کو آگ کے خطرے سے بچانا ہوگا۔ Rahul Gandhi in Chintan Shivir

پارٹی تین روزہ نو سنکلپ شیویر سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے آج کہا کہ علاقائی پارٹیاں بی جے پی کے نظریے کو شکست نہیں دے سکتیں کیونکہ ان کی سوچ مختلف ہے۔ جبکہ کانگریس مرکزی سوچ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے اداروں کو تباہ کیا اور تمام اداروں میں اپنے آدمیوں کو بٹھایا جس سے بات چیت کا راستہ ختم ہوگیا۔ کانگریس نے کبھی بھی اداروں کا غلط استعمال نہیں کیا۔ اس کے برعکس آج ملک میں اداروں کے ذریعے نفرت، غصہ اور تشدد پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ کام بڑی طاقتوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ ہر ادارے سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے حالات سے نمٹنے کے لیے ہمیں بلاک اور ضلعی سطح پر تربیت یافتہ نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا۔ اب تنظیم میں ایک خاندان کے پانچ یا چھ افراد نہیں ہوں گے۔ صرف نوجوان پارٹی کی کمان سنبھالیں گے جو بی جے پی اور سنگھ کے نظریے سے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں عوام کے درمیان جانا ہوگا۔ آج کے حالات سے سخت محنت سے ہی نمٹا جا سکتا ہے، مختصر راستہ اختیار کر کے نہیں۔Rahul Gandhi Big Statement in Nav Sankalp Shivir

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کے درمیان رابطہ قائم کیا جائے اور ان کے مسائل کو سمجھا جائے۔ کانگریس نے عوام سے جو رشتہ توڑا تھا اسے دوبارہ جوڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں پوری پارٹی عوام میں جائے گی۔ لیڈران اور کارکنان ملک بھر میں سفر کریں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ کسانوں کے ساتھ بھی ناانصافی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے پہلے گندم برآمد کرنے کی بات کی لیکن بعد میں اس پر پابندی لگا دی۔ پنجاب کے کسان اس پابندی سے ہونے والے نقصان کو سمجھ رہے ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : May 15, 2022, 10:00 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.