ETV Bharat / state

PM Modi on Red Diary راجستھان میں کانگریس کو شکست دینے کے لیے ریڈ ڈائری کافی ہے: وزیراعظم مودی

راجستھان کے سیکر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ 'ریڈ ڈائری' میں موجود راز آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو برباد کر دیں گے اور جب اس کے صفحات کھلیں گے تو راجستھان حکومت کی سیاست ریاست سے ختم ہوجائے گی۔وہیں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ پی ایم کو ریڈ ڈائری کے بجائے لال ٹماٹر اور لال سلنڈر پر بات کرنی چاہیے۔

pm modi address in rajasthans sikar
راجستھان میں کانگریس کو شکست دینے کے لیے ریڈ ڈائری کافی ہے: وزیراعظم مودی
author img

By

Published : Jul 27, 2023, 4:07 PM IST

راجستھان میں کانگریس کو شکست دینے کے لیے ریڈ ڈائری کافی ہے: وزیراعظم مودی

سیکر: راجستھان کے سیاسی حلقوں میں مبینہ "ریڈ ڈائری" پر جاری سیاسی بیانات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ریڈ ڈائری کے اندر چھپے ہوئے انکشافات آئندہ اسمبلی انتخابات میں حکمراں کانگریس پارٹی کو تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ ڈائری ریاست میں انتخابات میں کانگریس کو شکست دے گی۔پی ایم مودی نے دعویٰ کیا کہ ریاستی اسمبلی میں راجندر گودھا کی تیار کردہ ریڈ ڈائری میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے مبینہ بدعنوانی کی تفصیلات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ ڈائری کانگریس کے جھوٹ کی دُکان کا تازہ پروجکٹ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کانگریس کے سیاہ کارنامے ڈائری میں درج ہیں، جو ریاست میں انتخابات میں پارٹی کو شکست دے گی۔

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے پی ایم مودی کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم کو ریڈ ڈائری کے بجائے لال ٹماٹر اور لال سلنڈر کو سستا کرنے کی بات کرنی چاہیے۔ عوام انہیں الیکشن میں لال جھنڈی دکھائی گی۔ دراصل چند دنوں قبل اشوک گہلوت کے ہی ایک وزیر راجندر گودھا کی جانب سے ریڈ ڈائری کا ذکر کیا گیا تھا جب اس وزیر کو اسمبلی میں اپنی ہی پارٹی پر تنقید کرنی کی وجہ سے پارٹی سے برخاست کردیا گیا تھا۔

پی ایم مودی نے ریاست میں مختلف بھرتیوں کے پیپر لیک ہونے پر بھی گہلوت حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں پیپر لیک کی صنعت چل رہی ہے۔ نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کانگریس حکومت کو ہٹانا ہوگا۔ اس دفعہ صرف ایک ہی نعرہ ہے 'نہیں سہے گا راجستھان'۔ راجستھان بہنوں اور بیٹیوں پر ظلم برداشت نہیں کرے گا۔

پی ایم مودی نے 1.25 لاکھ روپے کے پی ایم کسان سمردھی کیندروں کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے نو سالوں سے کسانوں کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں اور ان کے لیے بیج سے مارکیٹ تک کے انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کیندروں کو کسانوں کے لیے ون اسٹاپ سینٹر کے طور پر بھی بتایا جو ان کی خوشحالی کی راہ ہموار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تبھی ترقی کر سکتا ہے جب اس کے دیہات ترقی کریں اور ان کی حکومت دیہاتوں میں ہر وہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جو شہروں میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی نے کہا کہ ہماری حکومت یوریا کی قیمت کی وجہ سے کسانوں کو نقصان نہیں اٹھانے دے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بھارت میں کسان یوریا کی ایک بوری 266 روپے میں حاصل کرتے ہیں۔ یہ پاکستان میں تقریباً 800 روپے، بنگلہ دیش میں 720 روپے اور چین میں 2,100 روپے میں دستیاب ہے۔ وزیر اعظم نے کانگریس لیڈر اشوک گہلوت کے بھی بارے میں کہا۔ انھوں نے کہا کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کو بھی اس پروگرام میں شرکت کرنی تھی لیکن پیروں میں تکلیف کی وجہ سے وہ یہاں نہیں آسکے۔ وہ کچھ دنوں سے بیمار ہے۔میں ان کی اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ اس قبل دن کے شروع میں اشوک گہلوت نے الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے سیکر پروگرام میں ان کے تین منٹ کی تقریر کے پروگروم کو منسوخ کر دیا ہے۔ تاہم وزیر اعظم کے دفتر نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ گہلوت کے دفتر سے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ پروگرام میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پی ایم او نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ان کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعظم مودی جمعرات کو سیکر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے وہاں پہنچے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.