ETV Bharat / state

Rashtriya Bunkar Action Committee راشٹریہ بنکر ایکشن کمیٹی بنارس کی جانب سے امن یاترا - بنارس سے اجمیر کے درمیان یہ امن یاترا

اجمیر میں ملک میں نفرت کی سیاست کے خاتمے کی نسبت سے راشٹریہ بنکر ایکشن کمیٹی بنارس کی جانب سے امن یاترا کا اہتمام کیا گیا۔ادارے کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 811 عرس مبارک کے موقع پر عقیدت کی چادر پیش کی گئی۔

امن یاترا کا اہتمام کیا گیا
امن یاترا کا اہتمام کیا گیا
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 3:49 PM IST

راشٹریہ بنکر ایکشن کمیٹی بنارس کی جانب سے امن یاترا

اجمیر: بنارس سے اجمیر کے درمیان یہ امن یاترا مختلف دیگر مذہبی مقامات پر بھی حاضری دیتے ہوئے اجمیر پہنچی تھی۔اس امن یاترا میں تمام مذہب کے عقیدت مند شامل ہیں۔ اجمیر شریف پہنچنے پر انہوں نے خصوصی طور پر خواجہ صاحب کے دربار میں ترنگا چادر پیش کی۔

بنارس سے اجمیر پہنچے 101 عقیدت مندوں نے خواجہ غریب نواز کے نعرے بلند کرتے ہوئے درگاہ شریف میں ترنگا چادر پیش کی جسے دیکھنے کے لئے زائرین کی بھیڑامڈ پڑی ۔

راشٹریہ بنکر ایکشن کمیٹی کے نیشنل چیئرمین سرتاج احمد کے مطابق خواجہ صاحب کے عرس مبارک میں ہر سال چادر پیش کی جاتی ہے۔اس امن یاترا کا خصوصی نام راشٹریہ ترنگا سدبھاونا یاترا"رکھا گیا۔ یہ یاترا بنارس سے شروع ہوئی اور دہلی امر جوان جیوتی پر پہنچی جہاں تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کی ایک نشست کی۔ انڈیا گیٹ پہنچے اور اس کے بعد ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے راجستھان کے لئے روانہ ہوئے۔ یہاں پشکر مذہبی مقامات پر حاضری دیتے ہوئے اجمیر شریف درگاہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:Urs In Ajmer Sharif خادمین انجمن نے ملک میں قیام امن و امان کے لئے اجمیر شرہف کی درگاہ پر چادر چڑھائی

بنارس سے اجمیر پہنچے 101 زائرین کے اس وفد کا خاص مقصد ملک میں امن و امان قائم کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کرنا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں عرس کے موقع پر جو کوئی حاضری دیتا ہے تو اس کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ یہی مقصد لئے بنارس سے ترنگا چادر لے کر خواجہ کے دربار میں عقیدت مند پہنچے ہیں،

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.