ETV Bharat / state

'بہتر طبی سہولیات اور اعلی تعلیم کی ضرورت'

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے صحت اور تعلیم کا ترقی میں اہم تعاون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر طبی سہولیات، اعلیٰ تعلیم اور دیہات میں رہایش پزیر لوگوں تک سہولیا ت بہم پہنچانے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند
صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند
author img

By

Published : Dec 7, 2019, 2:51 PM IST

رام ناتھ كووند آج یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس ) کے دوسرے جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم اور بہتر طبی نظام فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور دیہی علاقوں میں اس طرح کی سہولیات بہم پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے بعد جودھپور ایمس دوسرے مقام پر آتا ہے اور طلباء کی دوسری پسند بن گیا ہے، جو یہاں کی فیکلٹی کی محنت کا ہی نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کم لاگت میں اچھا علاج دستیاب ہے، جس سے لوگ استفادہ کر رہے ہیں ۔ یہاں روبوٹک سرجری بھی شروع ہوئی ہے ۔

انہوں نے خوشی ظاہر کی کہ بھارت میں آلات بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں راجستھان آکر بہت خوشی ہوئی ہے ۔ اس موقع انہوں نے تمام طلباء اور والدین کو مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر مرکزی وزیر ہرش وردھن اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.