شارٹ ہندی فلم کیٹواک اور سیزن گریٹنگز کی کامیابی کے بعد بنگالی فلم 'رکشہ والا' سے اپنا فلمی کیریئر کا آغاز کرچکے ہدایت کار رام کمل مکھرجی نے صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی بارگاہ میں حاضری دی اور عقیدت کی چادر پیش کرکے جنتی دروازے پر منت کا دھاگہ بھی باندھا۔
خواجہ غریب نواز سے بہت عقیدت رکھنے والے کمل مکھرجی کو امید ہے کہ آئندہ ان کی آنے والی نئی فلم جلد ریلیز ہوگی اور کامیابی حاصل کرے گی۔
مکھرجی نے بتایا کی انہوں نے گزشتہ برس 6 فلمیں بنائی ہیں اور جلد ہی ایک نئی فلم ریلیز کریں گے جس میں گلوکار سلمان علی کی آواز میں حضرت خواجہ غریب نواز پر ایک منقبت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مکھرجی نے اس پر ایک دلچسپ قصہ بھی بتایا۔
رام کمل مکھرجی کو دربار میں زیارت سید آفتاب نیازی نے کرائی اور دستاربندی کر کے تبرک پیش کیا۔