ETV Bharat / state

ریلوے کی نجکاری کے خلاف ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 6:38 PM IST

یونین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 9 اگست 1942 کو باپو نے جس طرح انگریزو بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا تھا اور اسی طرح ریلوے یونین آج 9 اگست کو مرکزی حکومت سے نجکاری کی اپنی ضد کو چھوڑنے کی مانگ کرتی ہے۔ایگری انفرا فنڈ، متعارف

railways
railways

راجستھان کے اجمیر میں آل انڈیا ریلوے مینز فیڈریشن اور نارتھ ویسٹرن ایمپلائز یونین کی جانب سے مرکز کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کی طرف قدم بڑھائے جانے کے خلاف ریلی نکال کر نکڑ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

یونین کی جانب سے کہا گیا تھا '9 اگست 1942 کو باپو نے جس طرح انگریزو بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا تھا اور اسی طرح ریلوے یونین آج 9 اگست کو مرکزی حکومت سے نجکاری کی اپنی ضد کو چھوڑنے کی مانگ کرتی ہے'۔

ڈویژنل سیکریٹری ارون گپتا نے ریلوے بچاؤ ، ملک بچاؤ کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت ہند کے نجکاری کے قدم کو مہلک قرار دیتے ہوئے کہا 'بھارت ریلوے ملک کی لائف لائن ہے۔ اس کی نجکاری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
ایگری انفرا فنڈ، متعارف

انہوں نے کہا 'مرکزی حکومت 150 مسافر ٹرینیں ملک کے 109 منافع بخش راستوں پر چلانے کے لئے پرائیوٹ آپریٹروں سے تیس ہزار کروڑ کے انویسٹمنٹ ٹینڈر طلب کر کے نجکاری کی بنیاد رکھ چکی ہے، جو کہ ریلوے کنبے کے لئے نہیں بلکہ عام لوگوں کے لئے بھی انتہائی مایوس کن قدم ہے۔ جس کو کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس اور ریلی میں سیکڑوں ریلوے ملازمین ہاتھوں میں احتجاجی پلے کارڈ، بینرز اور جھنڈے لئے ہوئے تھے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.