ETV Bharat / state

رائے دہندگان متبادل شناختی دستاویزات دکھا کر ووٹ ڈال سکیں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 9:30 AM IST

راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹرز کے پاس انتخابی تصویری شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں وہ 12 متبادل شناختی دستاویز دکھا کر اپنا ووٹ دے سکیں گے۔ Rajasthan Assembly Election 2023

Voters will be able to vote by showing alternative identification documents

جے پور: راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹرز کے پاس انتخابی تصویری شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں وہ متبادل شناختی دستاویز دکھا کر اپنا ووٹ دے سکیں گے۔ ضلع الیکشن افسر پرکاش راجپوروہت نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ووٹنگ کے دن ووٹر بغیر کسی پریشانی کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ وہ ووٹر جو انتخابی تصویری شناختی کارڈ پیش کرنے کے قابل نہیں ہیں، انہیں اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے 12 متبادل تصویری شناختی دستاویزات میں سے کوئی ایک پیش کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان اسمبلی انتخابات میں چھپن ہزار سے زیادہ ووٹر گھر بیٹھے ووٹ ڈالیں گے

انہوں نے کہا کہ 12 متبادل تصویری شناختی دستاویزات میں آدھار کارڈ، منریگا جاب کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، بھارتی پاسپورٹ، تصویری پنشن کے دستاویزات، مرکزی، ریاستی حکومت / پی ایس یو / پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کی طرف سے ملازمین کو جاری کردہ تصویری شناختی کارڈ شامل ہیں۔ بینکوں، ڈاک خانوں کی طرف سے جاری کردہ تصویری پاس بکس، قومی آبادی کے رجسٹر کے تحت آر جی آئی کی طرف سے جاری کردہ اسمارٹ کارڈز، وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈز، ایم پی، ایم ایل اے، ایم ایل سی کو جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ اور حکومت کے سماجی انصاف کارڈ، وزارت سماجی انصاف کی طرف سے معذوروں کو جاری کردہ منفرد معذوری آئی ڈی کارڈ شامل ہے۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.