ETV Bharat / state

راجستھان: اسکولوں میں اردو کی تعلیم کو بحال کیا جائے گا - سرکاری اساتذہ امتحانات

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ درجہ ایک سے لے کر پانچ تک کے اسکولوں میں اردو کی تعلیم کو بحال کیا جائے گا۔ اشوک گہلوت کے اس فیصلے سے راجستھان کے بچوں کو اردو زبان پڑھنے کا موقع ملے گا، یہ ایک اچھی پہل ہے۔

راجستھان کے اسکولوں میں اردو کی تعلیم کو بحال کیا جائے گا

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 3:53 PM IST

راجستھان اسمبلی میں ابھی حال ہی میں بجٹ بحث کے دوران راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی جانب سے چار بڑے اعلانات کیے گئے، ان چار اعلانات میں ایک اعلان ابھی حال ہی میں ہونے والے سرکاری اساتذہ امتحانات میں 463 اردو کی سیٹ کو بڑھا کر 1000 سیٹ کرنا ہے۔

راجستھان کے اسکولوں میں اردو کی تعلیم کو بحال کیا جائے گا

اس معاملے پر راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ راجستھان حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ درجہ ایک سے لے کر پانچ تک کے اسکولوں میں اردو کی تعلیم کو بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اشوک گہلوت کے اس فیصلے سے راجستھان کے بچوں کو اردو زبان پڑھنے کا موقع ملے گا، اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی نے سرکاری اساتذہ امتحانات میں 463 اردو کی سیٹ کو بڑھا کر 1000 سیٹ کردیا ہے، یہ بھی اچھی پہل ہے، ایسے فیصلے لینے کی وجہ سے سرکاری اسکولوں میں اردو پڑھنے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا جموں و کشمیر میں پاکسو عدالتیں قائم ہوئیں؟

انہوں نے پیرا ٹیچر کی تنخواہ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ راجستان مدرسہ پیرا ٹیچر کی تنخواہ میں دس فیصد اضافہ کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن اب تک نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر حکومت کو توجہ دینی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.