ETV Bharat / state

Rajasthan Minister Mamata Bhupesh راجستھان کی وزیر ممتا بھوپیش نے اجمیر درگاہ پر حاضری دی

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 6:01 PM IST

وزیر ممتا بھوپیش اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دینے کے لئے پہنچی۔ریاستی وزیر نے درگاہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری دی اور عقیدت کے پھول چڑھائے۔

وزیرممتا بھوپیش کی اجمیرکی درگاہ پر حاضری

اجمیر:راجستھان کی حکومت میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزیر ممتا بھوپیش بدھ کو اجمیر پہنچیں جہاں انہوں نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور عقیدت کے پھول چڑھائے۔ اس موقع پر انہوں نے گہلوت حکومت کے کام کرنے کے انداز کی تعریف کی اور ملک میں کانگریس کی حکومت کی واپسی کی دعا کی۔ راجستھان کی حکومت میں واحد خاتون وزیر ہونے کے ناطے انہوں نے ریاست کی خواتین کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ممتا بھوپیش نے کہا کہ رمضان کے مبارک کے موقع پر انہوں نے خواجہ صاحب کی درگاہ پر حاضری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ درگاہ پر دعا مانگی ہے کہ ملک میں امن اور بھائی چارہ قائم رہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کی راجستھان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کو ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ صحت بل کے بارے میں وزیر ممتا بھوپیش نے کہا کہ یہ بل عام لوگوں اور غریب لوگوں کے لئے لایا گیا ہے۔اس بال کی بدولت ان لوگوں کی مدد کی جائے گی جو اپنی رقم اور فیس جمع کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Ration Kits Distribution in Dungarpur رمضان المبارک سے قبل تین سو ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لے کر ممتا بھوپیش نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔عوام پر ظلم کرنے والی حکومت کو ضرور الوداع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.