ETV Bharat / state

Dharna Against Ashok Gehlot Govt راجستھان حکومت کے خلاف ملازمین کا دھرنا - اسٹیٹ ایمپلائز یونائیٹڈ فیڈریشن آف راجستھان

ریاست کے مختلف اضلاع میں اسٹیٹ ایمپلائز یونائیٹڈ فیڈریشن آف راجستھان کی اپیل پر سب ڈویژن سطح پر ایک روزہ دھرنے کا اہتمام کیا گیا۔ ریاست کے سرکاری ملازمین نے مختلف مطالبات کو لے کر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Dharna Against Ashok Gehlot Govt

راجستھان حکومت کے خلاف ملازمین کا دھرنا
راجستھان حکومت کے خلاف ملازمین کا دھرنا
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 4:26 PM IST

راجستھان حکومت کے خلاف ملازمین کا دھرنا

اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں اسٹیٹ ایمپلائز یونائیٹڈ فیڈریشن آف راجستھان کے حامیوں نے مختلف مطالبات کو لے کر کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے ریاستی حکومت پر ان کے مطالبات کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔

اسٹیٹ ایمپلائز یونائیٹڈ فیڈریشن آف راجستھان کے اجمیر ضلع صدر ونود رتنو نے بتایا کہ اجمیر ضلع میں پورے 14 گھنٹے میں وفاق نے حکومت کے خلاف دھرنا دیا۔حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانتی ہے تو مستقبل میں بھی احتجاج و دھرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس کے لئے ریاستی حکومت ہی ذمہ داری ہوگی۔

ونود رتنو نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین کے درمیان فیڈریشن کی جانب سے ایک چنگاری کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے مزدوروں کا تو نقصان ہو رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت بھی نقصانات سے دوچار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے سرکاری ملازمین میں ریاستی حکومت کے خلاف بڑی ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ان کی ناراضگی اب احتجاجی دھرنے میں بدتل رہی ہے اور مستقبل میں ہڑتال کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Retired State Employees Protest ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کا ضلع کلکٹر کو میمورنڈم

ان کاکہنا ہے کہملازمین کی ناراضگی اور ان کا غم و غصے کا خمیازہ ریاستی حکومت کو آنے والے انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔ ملازمین کے حق کی جنگ گزشتہ 4 سال سے لڑی جا رہی ہے اور حکومت کو ڈیمانڈ لیٹر پیش کر کے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے۔ لیکن ریاستی حکومت نے ابھی تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا جس کے نتیجے میں یونائیٹڈ ایمپلائز فیڈریشن نے احتجاج کا بگل بجا دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.