ETV Bharat / state

راجستھان میں وزیر اور متعدد ممبران اسمبلی کورونا سے متاثر - coronavirus in Rajasthan

راجستھان میں عالمی وبا کوروناوائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

راجستھان میں وزیر اور متعدد ممبران اسمبلی کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 2:31 PM IST

ریاست راجستھان کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھاچاریواس، اسمبلی میں نائب قائد حزب اختلاف راجیندر سنگھ راٹھور اور متعدد ارکان اسمبلی بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

کھاچریاواس کو جے پور کے آر یو ایچ ایس میں داخل کرایا گیا ہے ، جبکہ راٹھور کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ اسی طرح رفیق خان ، رام لال جاٹ ، اشوک لاہوٹی اور ارجن لال جینگر بھی کوروناکا شکار ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ سابق وزراء رمیش مینا اور وشوندر سنگھ اور ایم ایل اے ہمیر سنگھ بھائل کی کورونا رپورٹ بھی مثبت پائی گئی۔

اشوک گہلوت نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ کانگریس کے ممبران اسمبلی رام لال جاٹ اور رفیق خان ، بی جے پی کے ممبران اسمبلی راجندر سنگھ راٹھور، اشوک لاہوٹی اور ارجن لال جینگر کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

قابل ذکر ہے کہ آج صبح ریاست میں 690 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 83 ہزار 853 جبکہ کورونا کے مزید 5 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 1074 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.