21:54 July 14
وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر وزراء کونسل کی میٹنگ ختم
21:01 July 14
راجستھان کانگریس میں استعفی کا دور چل رہا ہے
پرشانت سہادیو شرما اور راجیش چودھری نے کانگریس سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا
20:55 July 14
وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر کابینہ اجلاس ختم
وزرا کونسل کی میٹنگ شروع
وزیر اعلی اشوک گہلوت کی زیرصدارت میٹنگ
20:08 July 14
اراکین اسمبلی کو جاری کی جائے گی وجہ بتاؤ نوٹس
وزیر اعلی اشوک گہلوت ایکشن میں
وزراء کے برخاست کے بعد اب اراکین اسمبلی کا نمبر
آج رات کو ہی دی جائے گی اراکین اسمبلی کو نوٹس
میٹنگ سے غیر حاضر رہنے والے اراکین اسمبلی کو نوٹس
20:02 July 14
کانگریس سینیئر رہنما شیشی تھرور نے ٹوئٹ کیا
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں انہیں ہمارے سب سے اچھے اور بہترین لوگوں میں سے ایک مانتا ہوں'۔
19:44 July 14
سچن پائلٹ نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا
ٹوئٹ کرکے انہوں نے حامیوں کا شکریہ ادا کیا
آج میری حمایت میں جو سامنے آئے ہیں، ان سبھی کا تہہ دل سے شکریہ
19:05 July 14
وشویندر سنگھ کا بیان
کہا مجھے وزارت کے عہدے کی کوئی پراہ نہیں
'ہم نے پارٹی مخالف کوئی کام نہیں کیا ہے'۔
کانگریس کے مینوفیسٹو میں جو ہے عوام سے متعلق مدعے ان کو لاگو کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔
لیکن مجھے عہدہ کی کوئی پراہ نہیں ہے۔
رکن اسمبلی کے طور پر میں عوام کی بہتر خدمت کرسکتا ہوں ۔
18:20 July 14
برخاستگی کے بعد رمیش مانی کا بیان
کہا کہ ہم نے ایسا کیا کیا ہے، جو وزارت سے ہٹایا گیا
جو بھی ناراضگی ہماری تھی، ہم نے پارٹی کے پلیٹ فارم پر رکھی
میں نے ایمانداری سے کام کیا
وزیر اعظم مودی سے لے کر مرکزی وزیر پاسوان تک نے سراہا
ایسا کون سا میں نے پارٹی مخالف کام کیا
18:19 July 14
کانگریس کارکنان نے راہل گاندھی کو ایک خط لکھا ہے جس میں وہ اپنی مرضی سے مرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
17:02 July 14
کابینہ توسیع میں 7 سے 8 نئے اراکین اسمبلی کو موقع ملے گا
کابینہ توسیع میں نئے اراکین کو موقع
کابینہ سیکرٹریٹ نے تیاریاں شروع کردیں
آج شام وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر میٹنگ
شام 7.30 بجے کابینہ کی میٹنگ ہوگی
وزرا کونسل کی میٹنگ 8 بجے ہوگی
16:55 July 14
کانگریس کے رکن اسمبلی نے راہل گاندھی کو وعدہ یاد دلایا
سردار شہر سے کانگریس کے رکن اسمبلی بھنور لال شرما کا بیان
ہمارا مدعا وکاس کا مدعا
راہل گاندھی نے کمبھارام نہر یوجنا کو لے کر وعدہ کیا تھا
جب تک یہ یوجنا شروع نہیں ہوں گی کسانوں کو کیسے فائدہ ہوگا
جب تک یہ وعدہ پورا نہیں ہوگا، عوام کو کیسے منہ دکھائیں گے
16:44 July 14
کانگریس سیوا دل کے نئے صدر پی سی سی آفس پہنچے
کانگریس سیوادل کے نئے صدر ہیم سنگھ شیخاوت پی سی سی دفتر پہنچے
پھول مالاؤں سے ان کا استقبال کیا گیا
ہیم سنگھ نے کہا کہ میں کانگریس وفادار کارکن ہوں
'میں آج سے سنگھٹن میں کام کرنا شروع کر رہا ہوں'۔
'کانگریس نے ہمیشہ عوامی مفاد کے لیے کام کیا'
'خدمت دل کے تمام کارکن وفادار ہیں'
'ہم سنگھٹن کو مضبوط بنائیں گے'۔
15:32 July 14
کانگریس رہنما جیتن پرساد کا رد عمل
15:22 July 14
کانگریس اپنے گھر کے جھگڑے سے ہی ڈوبنے جارہی ہے: کٹاریہ
حزب اختلاف رہنما کا بیان
'میں گورنر سے بھی درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ آج حکومت یہ اقلیت میں ہے'
ایسے میں کابینہ کے نام پر جھنجھن بانٹے گے تو وہ ٹھیک نہیں ہے۔
'اگر آپ میں طاقت ہے تو اسمبلی میں فلور ٹیسٹ پاس کریں اور پھر کابینہ تقسیم کریں'
15:22 July 14
اگر آج فلور ٹیسٹ ہوتو اشوک گہلوت فیل ہوں گے
ناگور کے رکن پارلیمان ہنومان بینی وال کا بیان
اگر آج فلور ٹیسٹ ہوتو اشوک گہلوت فیل ہوں گے
کہا کہ حکومت کو گرانے کے لیے ہم ایک ساتھ ہیں
15:20 July 14
این ایس یو آئی کے صدر ابھیشیک چودھری کا بیان
این ایس یو آئی کا نیا صدر
ابھیشیک چودھری کو بنایا گیا نیا صڈر
ابھی مانیو پونیا نے آج ہی استعفی دیا
15:18 July 14
بی جے پی کے ریاستی نائب صدر اوم ماتھور کی وزیر اعلی پر تنقید
15:17 July 14
سچن پائلٹ کے بیان پت اویناش پانڈے کا ردعمل
15:08 July 14
ذرائع کے مطابق
16 جولائی کو کابینہ میں توسیع ہوسکتی ہے
16 جولائی کو وزراء حلف لے سکتے ہیں۔
15:41 July 14
بدھ کو وسندھرا راجے جے پور آئیں گی
بی جے پی کے ریاستی صدر پونیا اور حزب اختلاف کے رہنما گلاب چند کٹاریہ نے وسندھرا راجے سے بات کی
بی جے پی کے ریاستی صدر دفتر میں میٹنگ کے دوران بات کی گئی
بدھ کو جے پور آئیں گی وسندھرا راجے
بی جے پی کی میٹنگ میں شامل ہوں گی
15:38 July 14
راجستھان میں موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر بی جے پی کی پریس کانفرنس
پریس کانفرنس میں راجیش راٹھور کا بیان
آج تین درجن سے زیادہ 42 اراکین اسمبلی کی حمایت کھو چکی ہے گہلوت حکومت
ہر رکن اسمبلی کے گھر کے باہر پولیس کا پہرا ہے یہ جمہوریہ کی توہین ہے
حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ حکومت گرنا طے ہے
وزیر اعلی کی آخری چال یہ رہے گی کہ سی او جی کا جو نو ٹس نائب وزیر اعلی کو دیا گیا ہے ان کے ذریعے انہیں گرفتار کرکے انہیں بے عزت کرنے کا کام کریں گے۔
14:40 July 14
سچن پائلٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نائب وزیراعلی اور ریاستی صدر ہٹایا، انہوں نے لکھا ٹونک ایم ایل اے
14:25 July 14
سچن پائلٹ کا ٹوئٹ
14:17 July 14
مکیش بھاکر کا ٹوئٹ
میں انتخاب جیت کر یوتھ کانگریس کا ریاستی صدر بنا ہوں: مکیش بھاکر
اشوک گہلوت کون ہوتے ہیں مجھے ہٹانے والے
14:13 July 14
راجستھان میں کل کابینہ میں توسیع کی جاسکتی ہے
سچن پائلٹ وشویندر سنگھ اور رمیش مینا کو عہدہ سے ہٹایا گیا
تو وہیں گووند ڈوٹاسارا کو راجستھان کانگریس کا صدر بنا گیا ہے
ایسی صورتحال میں گووند ڈوٹاسارا نے وزیر تعلیم کا عہدہ چھوڑ دیا۔
تمام وزراء سے استعفی لیا گیا، راجستھان میں کل کابینہ میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ ہوسکتی ہے۔
14:11 July 14
راج بھون پہنچے وزیر اعلی
اشوک گہلوت راج بھون پہنچے
گورنر کلراج مشرا سے ملاقات
نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ اور رامیش مانا وشویندر سنگھ کو کابینہ سے ہٹانے کے لیے دیں گے خط
آئینی عمل کے تحت خط پیش کیا جائے گا
14:05 July 14
سچن پائلٹ کا بورڈ پی سی سی سے ہٹا دیا گیا
پی سی سی دفتر سے سچن پائلٹ کے نام کا بورڈ ہٹا
گووند ڈوڈسا کا نام لگایا گیا
فی الحال کاغذ کی پٹی لگائی ہے
14:03 July 14
اویناش پانڈے نے ٹوئٹ کیا
انہوں نے کہا کہ تمام کوشش ناکام ہوگئی
13:51 July 14
بی ٹی پی کے رکن اسملی راج کمار روت نے ویڈیو جاری کیا۔
کہا کہ موجودہ صورت تحال کے مد نظر بی ٹی پی کے اراکین اسمبلی کو قید کر کے رکھا گیا ہے۔
راج کمار اپنے حلقے کے لیے روانہ ہوئے تو پولیس نے انہیں قید کردیا۔
اور ان کی گاڑی کی چابی پولیس انتظامیہ نے لے لی۔
13:32 July 14
وزیراعلیٰ کا اگلا قدم
سچن پائلٹ رامیش مانی اور وشوندر سنگھ کو عہدے سے ہٹایا گیا
سچن پائلٹ کو پی سی سی صدر کے عہدے سے بھی ہٹایا گیا۔
گووند ڈوڈسا کو بنایا گیا نیا صدر
گنیش گھوگھرا یوتھ کانگریس کے نئے صدر منتخب
ہیم سنگھ شیخاوت کانگریس سیوا دل کے نئے صدر
13:22 July 14
وزیر اعلی راج بھون روانہ
وزیر اعلی اشوک گہلوت راج بھون کے لیے روانہ
قانون سازوں کی میٹنگ کے بعد ہوٹل سے روانہ ہوئے
گورنر سے ملاقات کے لیے وقت مانگا
12:44 July 14
باغیوں کے خلاف کارروائی کی تجویز
باغیوں کے خلاف کارروائی کی تجویز منظور
یہ تجویز پیر کو منعقدہ قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں رکھی گئی تھی
مطالبہ منگل کو ایک بار پھر اٹھا ، پھر تجویز پر مہر
اب باغیوں کو تادیبی کارروائی کی نوٹس دی جائے گی
کے سی وینوگوپال نوٹس دیں گے
11:53 July 14
میٹنگ شروع
ہوٹل فیئر ماؤنٹ میں کانگریس کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ
میٹنگ میں سچن پائلٹ اور ان کے حامی اراکین اسمبلی نے شرکت نہیں کی
وزیر اعلی اشوک گہلوت اور کئی سینیئر رہنما میٹنگ میں موجود
11:38 July 14
اشوک گہلوت میٹنگ میں پہنچے
10:57 July 14
سچن پائلٹ کی میٹنگ میں شرکت کی امید کم
10:33 July 14
پائلٹ کیمپ سے تازہ ترین اپڈیٹ
کانگریس کے رکن اسمبلی بھنور لال شرما کی فیس بک پوسٹ
کہا 'ہم کانگریس کے ساتھ ہیں، کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ کی سربراہی میں ہے'۔
بھنور لال شرما سچن پائلٹ کی حمایت میں ہے۔
10:32 July 14
وشوندر سنگھ کا ٹویٹ
ریاست میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر وشوندر سنگھ نے ایک اور شاعرانہ ٹوئٹ کیا ہے۔
10:07 July 14
اویناش پانڈے کا ٹوئٹ
اویناش پانڈے نے ایک ٹوئٹ کیا ہے کہ میں سچن پائلٹ اور ان کے تمام ساتھی اراکین اسمبلی سے اپیل کرتا ہوں کہ قانون سازوں کی میٹنگ میں شامل ہو اور کانگریس کے نظریات اور اقدار پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی موجودگی یقینی بنائیں اورسونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔
وہیں سچن پائلٹ اور ان کے ساتھیوں کے لیے میٹنگ کا وقت بڑھا دیا گیا ہے اب میٹنگ 11 بجے ہوں گی۔
09:45 July 14
اراکین اسمبلی نے ہوٹل میں یوگ کیا
اراکین اسمبلی نے ہوٹل فیئر ماؤنٹ میں یوگ کیا
09:27 July 14
میٹنگ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع
صبح 10 بجے میٹنگ بلائی گئی ہے۔
اس میٹنگ میں سچن پائلٹ اور ان کے ساتھ شرکت کریں گے یا نہیں
ہوٹل فیئر ماؤنٹ کے باہر سخت سکیورٹی
ایس ٹی ایف، راجستھان پولیس اور آر اے سی کے جوان تعینات
08:40 July 14
کانگریس کی میٹنگ پر بی جے پی کی نگاہیں
ریاست میں جاری سیاسی رسہ کشی پر بی جے پی رہنماؤں کی نظر
کانگریس کی میٹنگ میں موجود اراکین اسمبلی کی تعداد پر بی جے پی طے کریں گی آگے کی حکمت عملی
امید کی جارہی ہے کہ آج بی جے پی رہنما فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔
08:13 July 14
مکیش بھاکر کی نکتہ چینی
مکیش بھاکر نے ایک ٹوئٹ کیا اور ایک شعر کے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ کانگریس میں نیشٹھ کامطلب ہے اشوک گہلوت کی غلامی جو ہمیں منظور نہیں، مطلب صاف ہے کہ یوتھ کانگریس صدر اشوک بھاکر نے بغاوت کردی ہے اور وہ بھی اشوک گہلوت سے ناراض ہے۔
07:57 July 14
کانگریس کی آج صبح 10 بجے میٹنگ
ریاست میں سیاسی رسہ کشی کے درمیان اراکین اسمبلی کی آج صبح ایک میٹنگ بلائی گئی ہے۔
19:04 July 13
کل پرینکا گاندھی آسکتی ہیں
18:39 July 13
ہوٹل پیراماؤنٹ میں کانگریس کے اراکین اسمبلی موجود
18:14 July 13
بی ٹی پی نے جاری کیا وہپ
پارٹی کے ریاستی صدر نے وہپ جاری کیا
دونوں اراکین اسمبلی کو خط کے ذریعے کہا کہ کسی بھی فلور ٹیسٹ میں شامل نہ ہو، بی جے پی یا کانگریس دونوں کو حمایت نہ دیں۔
18:04 July 13
بی جے پی آئی ٹی سیل کے قومی کنوینر امت مالویہ کا ٹوئٹ
گہلوت کو فلور ٹیسٹ کا مشورہ
اراکین اسمبلی کو ہوٹلوں میں لے جانے پر سوال اٹھائے
کہا اگر اکثریت ہوتی تو پھر ریزورٹ میں اراکین کو نہیں لے جانا پڑتا
حالانکہ ریاستی صدر ستیش پونیا اور حزب اختلاف رہنما گلاب چند کٹاریہ نے فلور ٹیسٹ کا مطالبہ نہیں کیا ہے
کٹاریہ نے کہا کہ ابھی ہم ساری صورتحال دیکھ رہے ہیں۔
17:12 July 13
حزب اختلاف کے رہنما گلاب چند کٹاریہ جے پور کے لیے روانہ ہوئے
سیاسی رشہ کشی کے درمیان گلاب چند کٹاریہ جے پور کے لیے روانہ
دیر رات پہنچے گے جے پور کل پارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال پر تبادلہ کرسکتے ہیں۔
این ایس یو آئی کارکنان نے دفتر کے باہر سچن پایلٹ کے پوسٹر لگائے، اس قبل سچن پائلٹ کے پوسٹر پھاڑنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
وہیں سماج عناصر دشمنوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سی ایم ہاؤس پر چار لکژری بس پہنچی، اراکین اسمبلی کو کسی ہوٹل یا ریسارٹ میں لے جانے کی تیاری
جے پور: پی سی سی آفس میں پوسٹر پالیٹکس
سچن پائلٹ کا پوسٹر دوبارہ لگانے کا معاملہ
جب کہ دیگر رہنماؤں کے پوسٹر لگے ہیں
حالانکہ آفس کے اندر راہل گاندھی کے ساتھ ایک پوسٹر لگا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان پرینکا گاندھی صلح کی کوشش کررہی ہے
پائلٹ چاہتے ہیں چار اراکین اسمبلی کو وزیر بنانا چاہتے ہیں
پائلٹ چاہتے ہیں کہ انہیں وزیر داخلہ و خزانہ کا عہدہ دیا جائے
اسی درمیان پرینکا گاندھی اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ سے بات کررہی ہیں۔
وزیر اعلی دفتر پر اراکین کی میٹنگ شروع
اس میٹنگ میں 100 اراکین اسمبلی کے شامل ہونے کا دعوی
وزیر اعلی دفتر پر کے سی وینو گوپال، رندیپ سرجے والا، اجے ماکن اور آویناش پانڈے پہنچے۔
13:24 July 13
حزب اختلاف کے رہنما گلاب چند کٹاریہ نے بی جے پی کے اراکین اسمبلی کو فون کیا
الرٹ رہنے اور بلانے پر فورا جے پور پہنچنے کے لیے فون کیا
ضرورت پڑنے پر ارکان اسمبلی کی راج بھون میں پریڈ ہوسکتی ہے
12:23 July 13
جہاں برتن ہوں گے وہاں کھٹکیں گے: سرجے والا
رندیپ سرجے والا کے مطابق اب تک ہائی کمان اور سچن پائلٹ کے مابین متعدد مذاکرات ہوچکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہاوت کہی کہ جہاں برتن ہوں گے وہاں کھٹکیں گے۔
رندیپ سرجے والا نے اس بات کو بھی خارج کردیا کہ سچن پائلٹ کچھ اراکین کو لے کر کہیں اور میٹنگ کررہے ہیں۔
پریس کانفریس کے دوران رندیپ سرجے والا نے کہا کہ کسی کو بھی عدم اطمینان ہے تو آپ بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے تمام اراکین سے اپیل کی کہ وہ کانگریس میٹنگ میں شرکت کریں ۔
سرجے والا نے کہا کہ کانگریس حکومے راجستھان کی خدمت کے لیے ہے اگر کسی کو بھی کوئی بھی فرق ہے تو بات کرنے کے لیے کانگریس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
11:58 July 13
سنجے جھا نے سچن پائلٹ کی حمایت کی
کانگریس کے سابق ترجمان سنجے جھا کا بڑا بیان
انہوں نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کہ نائب وزیر اعلی کے خلاف ایس او جی کو نوٹس دیا جائے۔ یہ سچن پائلٹ پر دباؤ بنانے کی کوشش تھی۔
کانگریس میں اندرونی جمہوریت ہے 2018 انتخابات کی جیت سچن پائلٹ کی دی گئی ہے۔
کانگریس کو سچن کی بات سننا چاہیے، مدھیہ پردیش جیسی غلطی دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔ہم نے سندھیا کو کھو دیا، غلطی دوبارہ نہ ہو۔
11:41 July 13
کانگریس کے عہدیدار میڈیا سے روبرو ہوں گے
رندیپ سرجے والا ، اجے ماکن اور آویناش پانڈے خطاب کریں گے
11:15 July 13
پی سی سی دفتر سے پائلٹ کے پوسٹر ہٹائے
کانگریس کے دفتر سے سچن پائلٹ کے پوسٹر ہٹائے گئے
11:14 July 13
پائلٹ کیمپ کے اراکین بھی میٹنگ میں پہنچے
راجستھان کے چیف وہپ مہیش جوشی نے کہا کہ پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ کس طریقے سے بی جے پی توڑ پھوڑ کوشش کررہی ہے۔
اب تک 80 اراکین اسمبلی میٹنگ میں پہنچے، سبھی وزراء اور اراکین کے پہنچنے کے بعد ہی شروع ہوں گی میٹنگ