خط میں لکھا گیا ہے کہ دوسا کلکٹر اور ایس پی کو آگاہ کیا جائے کہ وقف کی جائیداد پر ناجائز قبضہ ہو رہا ہے۔ اس کو رکوایا جائے اور ان لوگوں پر سخت کاروائی کو عمل میں لایا جائے۔
راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے بتایا کہ، 'دوسا کے دہلی ہائی وے پر وینود شرما نام کا ایک شخص ہے جو اپنے آپ کو سابق ضلع پرمکھ بتاتا ہے، وہ راجستھان مسلم وقف جائیداد پر ناجائز قبضہ کر رہا تھا۔
جس کی اطلاع جب راجستھان مسلم وقف بورڈ کو ملی تو ہماری جانب سے فوراً ہی ایکشن لیا گیا اور اس کی شکایت اعلیٰ افسران سے کی گئی، لیکن پھر بھی وہاں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ہماری جانب سے ریاست راجستھان کے سیکریٹری کو ایک خط لکھا گیا۔'
ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا کہنا ہے کہ، 'ہمیں پوری امید ہے کہ وہ اس پورے معاملے میں دخل اندازی کریں گے اور وقت پر جہاں ناجائز قبضہ ہو رہا ہے، اس پر ایکشن لیں گے۔
مزید پڑھیں:
'اکتوبر، نومبر تک حج 2021 کی درخواست کا عمل شروع ہوگا'
وہیں راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع حضرت صوفی حمیدالدین ناگوری رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کی زمین پر بھی کچھ لوگ ناجائز قبضہ کر رہے تھے، جس کو وہاں کی مقامی کمیٹی کی جانب سے آج ہٹایا گیا ہے۔