ETV Bharat / state

جے پور: عبادت کے دوران گائیڈلائن پر عمل صد فی صد

راجستھان مسلم پروگریسیو فیڈریشن کے کنوینر عبدالسلام زوہر کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت ہو یا پھر راجستھان حکومت جو گائیڈ لائن کورونا وبا کو لے کر جاری کی جا رہی ہے، اس کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔

جے پور :عبادت کے دوران گائیڈلائن پر مکمل طور عمل کیا جارہا ہے

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 7:29 AM IST

گزشتہ روز بدھ کو راجستھان کی کانگریس حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا کے مدنظر ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے، اس میں بڑی بات یہ کہی گئی ہے کہ 30 اپریل تک راجستھان کی تمام مذہبی مقامات کو بند رکھا جائے کا، اس دوران رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے، ایسے میں مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر حکومت کی جانب سے جاری کرہ نئے گائیڈ لائن پر عمل کریں گے۔

جے پور :عبادت کے دوران گائیڈلائن پر مکمل طور عمل کیا جارہا ہے
راجستھان مسلم پروگریسیو فیڈریشن کے کنوینر عبدالسلام زوہر کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت ہو یا پھر راجستھان حکومت جو گائیڈ لائن کورونا وبا کو لے کر جاری کی جا رہی ہے، اس کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر بات کی جائے سماجی دوری کی تو سماجی دوری کا بھی نماز ادا کرنے کے دوران خاص خیال رکھا جا رہا ہے اور ہر شخص سینیٹائزر کا بھی ہر وقت استعمال کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اور مساجد میں عبادت کی جاتی ہے۔ عبادت کے دوران مکمل طور پر خیال رکھا جاتا ہے کہ سماجی دوری کا فاصلہ سبھی لوگ رکھیں، اس لئے حکومت کو بھی یہ چاہیے کہ وہ زیادہ سختی سے پیش نہ آئے، مسلمان اس مقدس ماہ میں خدا سے دعا کر رہا ہے کہ کورونا وبا کا خاتمہ جلد سے جلد ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.