جے پور: راجستھان میں نئے وزیر اعلی کو لے کر سیاست عروج پر ہے۔ ملک بھر کے عام عوام اور سیاسی جماعتوں کی نظر راجستھان پر ٹکی ہوئی ہے کہ راجستھان کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔ Rajasthan Muslim organizations wrote to Sonia Gandhi
ایک طرف جہاں راجستھان کے چند لوگ سچن پائلٹ کو وزیر اعلی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں تو وہیں دوسری جانب کچھ لوگ اشوک گہلوت کو، کانگریس کے اس مشکل گھڑی میں اب مسلم تنظیموں کے عہدیداران نے بھی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کو لیٹر لکھا ہے، جس ذریعے انہوں نے کہا ہے کہ راجستھان کی مسلم برادری کے 90 فیصد لوگ کانگریس پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں، پارٹی اعلیٰ کمان کو مسلم برادری کی جانب بھی توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور نائب وزیر اعلی کے طور پر کسی مسلم اراکین کو مقرر کیا جانا چاہئے۔ Rajasthan Muslim organizations wrote to Sonia Gandhi
ان تنظیموں کے عہدیداران کی جانب سے لکھے گئے لیٹر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت میں مسلمانوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس لیے اب جو بھی تقرری کی جائے اس میں مسلمانوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے۔
مزید پڑھیں:
تنظیموں کے عہدیداران نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ کانگریس اعلی کمان ان کے مطالبات پر توجہ دیں گی اور مسلمانوں کو نظر انداز نہیں کریں گی۔