ETV Bharat / state

اجمیر: کانگریس پر مسلم امیدواروں کو انتخابی نشان نہ دینے کا الزام - اجمیر کانگریس کمیٹی

راجستھان میونسیپل کارپوریشن کے انتخابات کے پیش نظر 15 جنوری کو امیدواروں کو اپنی پارٹیوں کے انتخابی نشان کے ساتھ اپنا نام ضلع کلکٹریٹ میں اندراج کرانا تھا لیکن کانگریس پارٹی کی جانب سے مسلم علاقے کے وارڈ نمبر 11، 12 اور 13 کے امیدواروں کو کانگریس کا نشان دینے سے انکار کر دیا۔

امیدواروں کو کانگریس کا نشان دینے سے انکار

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 4:34 PM IST

اجمیر کانگریس کمیٹی کے مسلم امیدوار اپنی ہی پارٹی سے خفا ہوگئے ہیں۔ دراصل راجستھان میونسیپل کارپوریشن کے انتخابات کے پیش نظر 15 جنوری کو امیدواروں کو اپنی پارٹیوں کے انتخابی نشان کے ساتھ اپنا نام ضلع کلکٹریٹ میں اندراج کرانا تھا۔ امید واروں کا الزام ہے کہ کانگریس پارٹی نے مسلم علاقے کے وارڈ نمبر 11، 12 اور 13 کے امیدواروں کو اپنا انتخابی نشان دینے سے انکار کر دیا۔

امیدواروں کو کانگریس کا نشان دینے سے انکار

یہی وجہ ہے کہ مسلم علاقوں میں کانگرس کے خلاف 'بلیک ڈے' منانے کے لیے کر پوسٹر بینر لگائے گئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ اجمیر کے وارڈ نمبر 11، 12 اور 13 مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور اسے کانگریس پارٹی کا قلعہ کہا جاتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ امیدواروں کی لسٹ اور ان کی دعویداری کانگریس کے اعلی لیڈران کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ کانگریس نے تینوں وارڈوں کے دعویداروں کو انتخابی نشان دینے سے انکار کر دیا اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے بعد پارٹی میں آنے کو کہا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اب ان تینوں ہی وارڈ سے آزاد امیدوار مقابلہ کریں گے۔ اسی کا نتیجہ ہے کی مسلم علاقوں میں کانگریس پارٹی کی مخالفت اور بی جے پی کی حمایت میں نعرے بلند ہونے لگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.