ETV Bharat / state

راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرس کا تبادلہ کا مطالبہ - مرد پیرا ٹیچرس کا بھی تبادلہ کیا جائے

راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرس نے پیر کو دارالحکومت جے پور میں ریاستی اقلیتی وزیر صالح محمد کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیرا ٹیچروں نے اقلیتی وزیر کو اپنے مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم سونپا۔ ہیرا ٹیچروں کی ٹیم میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں۔

Rajasthan Madrasa Para Teachers Demand for transfer
راجستھان: مدرسہ پیرا ٹیچرس نے اقلیتی وزیر کو سونپا میمورنڈم
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 3:44 PM IST

راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرس نے ریاستی اقلیتی وزیر صالح محمد سے ملاقات کر کے اپنے مسائل اور مطالبات ان کے سامنے رکھے۔

راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرس کا تبادلہ کا مطالبہ

پیرا ٹیچرس نے ریاستی اقلیتی وزیر کو اپنے مطالبات پر مبنی میمورنڈم سونپنے کے بعد ان کے سامنے اپنی بات رکھی۔ ٹیچرس نے کہا کہ مدرسہ پیرا ٹیچرس کی پوسٹنگ ایسے علاقوں میں ہوئی ہے جو ہمارے گھروں سے کافی زیادہ دوری پر واقع ہے۔

ٹیچروں نے مطالبہ کیا کہ ہم لوگوں کا جلد سے جلد اپنے علاقوں کے اسکولوں میں تبادلہ کیا جائے تاکہ ہم لوگ اپنے گھروں کے پاس اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

Rajasthan Madrasa Para Teachers Demand for transfer
راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرس کا تبادلہ کا مطالبہ

ان تمام مدرسہ پیرا ٹیچرس نے ای ٹی وی بھارت کے توسط سے حکومت راجستھان کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب توجہ دیا جائے اور ہمارے مطالبات کا حل نکالا جائے۔

مدرسہ پیرا ٹیچر کا کہنا ہے ہم اپنے گھروں سے 700 سے 800 کلومیٹر دور رہ رہے ہیں اور مدرسوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مدرسہ میں پڑھانے والے مرد اور خواتین دونوں ہی پریشان ہیں لیکن ہم لوگوں کا تبادلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

اشوک گہلوت کی 'کمبل مہم' کو جئے پور کی مسلم تنظیموں کا تعاون

ٹیچروں نے کہا کہ ہم لوگوں کو سرکار سے صرف 9 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے اور گھر آنے جانے میں کافی پیسے خرچ ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ہم ریاستی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری پریشانی حل کی جائے اور خواتین کے ساتھ ساتھ مرد پیرا ٹیچرس کا بھی تبادلہ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.