ETV Bharat / state

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچرز کا غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج شروع

راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرز جے پور میں واقع شہید اسمارک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ مدرسوں میں بچوں کو ہندی، انگلش سمیت دیگر مضامین کی تعلیم دینے والے مدرسہ پیرا ٹیچرز کا مطالبہ ہے کہ ان کی ملازمت کو مستقل کیا جائے۔

مدرسہ پیرا ٹیچرس کا غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج شروع

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 3:45 PM IST

جے پور: ریاست راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرز اپنی ملازمت کو مستقل کرنے کے مطالبے پر آج سے جے پور میں شہید اسمارک پر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ راجستھان کے تمام مدرسوں کے پیرا ٹیچر اس احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لینے کے لیے پہنچے ہیں۔ اس دوران مظاہرین نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔

مدرسہ پیرا ٹیچرس کا غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج شروع

اس احتجاج کی قیادت کرنے والے شمشیر خان کا کہنا ہے کہ مدرسہ پیرا ٹیچرز گذشتہ ایک طویل عرصہ سے خود کو مستقل کرنے کے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن راجستھان کی کانگریس حکومت کی جانب سے ہر بار جھوٹا وعدہ کیا گیا۔ ہمیں بھروسہ دیا گیا کہ ہم لوگوں کو مستقل کردیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اب ہم لوگوں نے کمر کس لی ہے اور جب تک راجستھان حکومت ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کرتی تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:راجستھان یونیورسٹی کے طلبا نے دشہرہ کے موقع پر مودی کا پتلا نذرآتش کیا

واضح رہے کہ کانگریس حکومت نے 30 ستمبر تک ان ٹیچرز کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن حکومت نے ابھی تک اپنے اس وعدے کو مکمل نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.