ETV Bharat / state

Chief Minister Ashok Gehlot:راجستھان نوجوانوں کو نجی اور سرکاری شعبوں میں روزگار فراہم کرنے والی ملک کی سرکردہ ریاست

اشوک گہلوت نے کہا کہ آج پورا ملک بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہے۔ راجستھان کے عوام کو مہنگائی سے راحت دلانے اور کھانا پکانے کی لاگت کو کم کرنے کے لیے ریاستی حکومت اپریل سے اجولا یوجنا، بی پی ایل اور معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرے گی، تاکہ انہیں راحت مل سکے۔Rajasthan is the leading state in the country in providing employment

اشوک گہلوت
اشوک گہلوت
author img

By

Published : Jan 5, 2023, 7:53 PM IST

ادے پور، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ راجستھان نوجوانوں کو نجی اور سرکاری شعبوں میں روزگار فراہم کرنے میں ملک کی سرکردہ ریاست ہے۔

اشوک گہلوت آج ادے پور کے زونل ریلوے ٹریننگ گراؤنڈ میں منعقدہ میگا جاب فیئر کے آخری دن نوجوانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے 3 لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کے اعدادوشمار کے مطابق راجستھان 11.04 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔Rajasthan is the leading state in the country in providing employment

انہوں نے کہا کہ نئے ایم ایس ایم ای قانون کے ذریعے مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اس سے نئے کاروباری افراد کو بلا سود قرضے مل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں لیبر انریسٹ کی صورتحال نہیں ہے۔ ان سہولیات کی وجہ سے راجستھان سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منعقد کی گئی انویسٹ راجستھان سمٹ میں 11 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔ ان سے تقریباً 10 لاکھ ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ آج پورا ملک بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہے۔ راجستھان کے عوام کو مہنگائی سے راحت دلانے اور کھانا پکانے کی لاگت کو کم کرنے کے لیے ریاستی حکومت اپریل سے اجولا یوجنا، بی پی ایل اور معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرے گی، تاکہ انہیں راحت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اسکیموں سے ریاست ملک کی ایک ماڈل ریاست بن گئی ہے۔ چیف منسٹر چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت دل، جگر، کڈنی ٹرانسپلانٹ اور کوکلیئر امپلانٹ کا سارا خرچ برداشت کر رہی ہے۔ ادویات اور ٹیسٹ مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ناگفتہ بہ حالات میں مدد کے لیے 5 لاکھ روپے کا ایکسیڈنٹ انشورنس بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

مسٹر گہلوت نے کہا کہ ریاست میں معذوروں، بیواؤں اور بوڑھوں سمیت تقریباً 1 کروڑ لوگوں کو سماجی تحفظ کے تحت پنشن دی جا رہی ہے۔ چیف منسٹر کسان متر اورجا اسکیم سے 8 لاکھ سے زیادہ کسانوں کا بجلی کا بل صفر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 50 یونٹ بجلی مفت دینے سے 38 لاکھ گھریلو صارفین کے بجلی کے بل صفر ہو گئے ہیں۔ اندرا رسوئی یوجنا سے عام لوگوں کو 8 روپے میں غذائیت سے بھرپور کھانا مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Ashok Gehlot On Riots: بی جے پی ہندوتوا کے فروغ کے لئے فسادات کروا رہی ہے، اشوک گہلوت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.