ETV Bharat / state

Ajmer Urs آئی جی پولیس نے اجمیر میں حفاظتی انتظامات کا لیا جائزہ - آئی جی اجمیر حفاظتی انتظمات

خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمہ اللہ کے عرس مبارک کے پیش نظر زائرین کی حفاظت اور سہولیت کے لیے مقامی اوقاف، انتظامیہ سمیت راجستھان پولیس کی جانب سے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ IG Ajmer Reviews Security of Ajmer Dargah

آئی جی پولیس نے اجمیر میں حفاظتی انتظامات کا لیا جائزہ

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 4:45 PM IST

آئی جی پولیس نے اجمیر میں حفاظتی انتظامات کا لیا جائزہ

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) روپیندر سنگھ نے سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے 811 ویں عرس مبارک کے پیش نظر درگاہ اور ارد گرد علاقہ کا جائزہ لیا، جہاں انہوں نے لاکھوں زائرین کی حفاظتی انتظامات کے اعتبار سے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر درگاہ کمیٹی اور خادموں کی انجمن کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔

اجمیر درگاہ پر عرس کے موقع پر لاکھوں زائرین کی آمد ہوتی ہے جس دورں مقامی پولیس حفاظت کے لئے خاص انتظامات کرتی ہے۔ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی بی، سی آئی ڈی اور محکمہ پولیس کے افسران درگاہ علاقہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حضرت خواجہ غریب نواز کے 811 ویں عرس مبارک کے مدنظر اجمیر رینج کے آئی جی روپیندر سنگھ نے بھی درگاہ علاقے کا جائزہ لیا۔ اس دوران درگاہ کمیٹی اور خادموں کی انجمن کے نمائندے بھی ان کے ساتھ موجود رہے۔

درگاہ کمیٹی نے عرس میں خواتین زائرین کے لیے تعمیر کیے گئے خواتین کاریڈور کا بھی انہیں معائنہ کرایا۔ اس موقع پر درگاہ کے تمام دروازوں پر لگائے گئے میٹل ڈیٹیکٹر اور خراب پڑی ایکسرے بیگیج مشین کی بھی مرمت کرانے پر زور دیا گیا۔ آئی جی روپیندر سنگھ نے درگاہ اور اس کے آس پاس کے علاقے کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ’’عرس کے کامیابی کے ساتھ انعقاد کے لیے ہر ممکن کام انجام دیے جائیں گے اور آنے والے لاکھوں زائرین کو سہولیات کے ساتھ حفاظت بھی فراہم کرائی جائے گی۔‘‘

واضح رہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ (جنہیں سلطان الہند کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے) کے 811 ویں عرس مبارک ک موقع پر کی جھنڈے (علم شریف) کی رسم 19 جنوری کو ادا کی جائے گی اور اس کے بعد 23 جنوری کو عرس مبارک کا آغاز ہو گا۔ جس میں ملک اور بیرون ملک سے لاکھوں زائرین کی شرکت متوقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.