جودھ پور: راجستھان ہائی کورٹ کی جودھپور چیف بنچ کے جسٹس منوج کمار گرگ نے جودھپور اور دیگر شہروں میں بم دھماکوں کی سازش کے ملزم مشرف اقبال کی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا ہے۔ Rajasthan Bomb Blast Case وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعہ 4،5،6، دفعہ 10، 13، 15، 16، 17، 18، 18 اے، 18 بی، 19، 20، 23 کے تحت پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور 121، 121 اے، 122، 212، 465، 467،471 کے دفعہ کے تحت گرفتار کیا تھا۔
درخواست گزار 25 مارچ 2014 سے جیل میں ہے۔ ابھی تک استغاثہ کے صرف 15 گواہوں کے بیان کو درج کیا گیا ہے جب کہ فہرست میں کل 107 گواہوں کے نام ہیں۔ ایسی صورتحال میں کیس کی سماعت میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلیل دی کہ سپریم کورٹ پہلے ہی اسی کیس کے دوسرے ملزمین عادل انصاری اور ظہیر حق کو ضمانت دے چکا ہے۔ ایسے میں مشرف اقبال کو بھی ضمانت ملنی چاہیے۔
حکومت کی جانب سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ جنرل انیل جوشی نے کہا کہ درخواست گزار کا تعلق انڈین مجاہدین سے تھا اور ان پر الزام ہے کہ وہ دھماکے کی تیاری کر رہے تھے۔ پہلی نظر میں درخواست گزار ملک کی سالمیت اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ درخواست گزار کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے ایک دہشت گرد گروپ میں شامل ہونے کا عہد کیا تھا۔
ان پر الزام ہے کہ وہ ملک کے مختلف مقامات پر سلسلہ وار بم دھماکے کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ وہ چندہ بھی اکٹھا کر رہے تھے۔ ضمانت کا فائدہ ایسے ملزم کو نہیں ملنا چاہیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد مسرت اقبال کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ ساتھ ہی ماتحت عدالت کو اس معاملے میں یومیہ سماعت کرنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں: