اس پروگرام میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا گیا اور محض چند لوگوں کی موجودگی میں ہی اس سرٹیفکیٹ کو حاجی نظام الدین کو سپرد کیا گیا۔
اس دوران حاجی نظام الدین کی جانب سے راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جو کام کیے جا رہے ہیں، ان کے بارے میں تفصیلات سے بتایا گیا۔
مولانا آزاد یونیورسٹی جودھ پور سے تعلق رکھنے والے پروفیسر عزیز اللہ شیرانی نے اس سرٹفکیٹ کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مکہ معظمہ کے امام نے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں اس سے اس اعزاز سے نوازا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی اپنی خدمات کو بہتر سے بہترین طریقے سے انجام دیتی ہے۔ یہ ایک پرائیویٹ تنظیم ہے لیکن خدمات کے معاملے میں بے نظیر ہے۔
مزید پڑھیں: جے پور: خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد
وہیں، اس پروگرام میں راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران، عہدیداران سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔