راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آج آن لائن فارم کو لے کر یک روزہ کیمپ آج دارالحکومت جئے پور کے رام گنج چوپڑ پر منعقد کیا۔کیمپ میں آن لائن فارم بھرنے کے لیے کثیر تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اب پیسے جمع کرانے سے لے کر کاغذات کا ویریفیکیشن سب کچھ پوری طرح سے آن لائن ہوگا اس لیے اب عازمین حج کو حج کمیٹی کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری حاجی نظام الدین نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے اس طرح کے کیمپ گزشتہ 23 برسوں سے مسلسل لگائے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صبح سے یہ کیمپ مسلسل جاری ہے اور شام تک یہ کیمپ عوام کے لیے لگا رہے گا اس اس کے لیے کسی بھی عازم حج سے کسی بھی طرح کا چارج نہیں لیا جائے گا۔