راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے کانگریس حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر (ایک سال بے مثال) کے نام سے ایک بک لیٹ جاری کیا گیا۔
اس بک لیٹ کو جاری کرنے سے قبل کانگریس اراکین اسمبلی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور کانگریس پارٹی کے قومی سیکرٹری اجے ماکن نے اس بک لیٹ کو جاری کیا۔
مزید پڑھیں:
راجستھان کابینہ میں جلد توسیع کی امید
اس بک لیٹ میں موجودہ راجستھان حکومت کی جانب سے جو کام کیے گئے ہیں ان تمام کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے، اس دوران راجستھان حکومت کے کابینہ وزیر اور اراکین اسمبلی کے علاوہ کانگریس کے تمام رہنما موجود تھے۔