ETV Bharat / state

راجستھان: تولیت کمیٹیوں کو ختم کرنے کے مطالبے پر زور

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 5:12 PM IST

راجستھان میں مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ مسلم وقف بورڈ کی جانب سے اگر راجستھان کی ان مسلم کمیٹیوں کے خاتمے کا اعلان نہیں کیا گیا، جہاں عرصے سے کچھ لوگ جمے ہوئے ہیں اور انہیں ایک طرح سے ہائی جیک کرکے رکھا گیا ہے تو اس کا خمیازہ راجستھان مسلم وقف بورڈ کو اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

تولیت کمیٹیوں کو ختم کرنے کے مطالبے نے زور پکڑا

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع مسلم مسافر خانہ کمیٹی سمیت دیگر مسلم کمیٹیوں کے تعلق سے ریاست کی مسلم تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے راجستھان مسلم وقف بورڈ کے خلاف مورچہ کھول دیا گیا ہے۔

راجستھان میں مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ مسلم وقف بورڈ کی جانب سے اگر راجستھان کی ان مسلم کمیٹیوں کے خاتمے کا اعلان نہیں کیا گیا جہاں عرصے سے کچھ لوگ جمے ہوئے ہیں اور انہیں ایک طرح سے ہائی جیک کرکے رکھا گیا ہے تو اس کا خمیازہ راجستھان مسلم وقف بورڈ کو اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کہ جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کے تولیت کمیٹی کی کئی روز سے مخالفت کی جا رہی ہے، اور خاص طور پر جے پور شہر میں ایک ہنگامہ برپا ہے، راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی ایک سنجیدہ افسر ہیں ان کو اس معاملے میں جلد فیصلہ لینا چاہیے تاکہ لوگوں کی خواہشات کا احترام کیا جائے اور ادارے کو ترقی کے راستے پر ڈالا جائے۔

حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کی اگر اس سلسلے میں جلد فیصلہ نہیں لیا جاتا ہے تو راجستھان میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

قبرستان کمیٹی کے نور احمد کا کہنا ہے کہ جس طرح سے تولیت کمیٹی چل رہی ہے وہ اصول و آئین کے خلاف ہے، تولیت کمیٹی تو ہونی ہی نہیں چاہیے، اور اگر کوئی شخص یہ سوچے کہ عوامی خدمت کا کام وہ تن تنہا کر سکتا ہے تو یہ غلط سوچ ہے۔

جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے سابق سیکرٹری انور شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ تولیت کمیٹیاں غیر قانونی ہیں۔ اور جو لوگ یہاں غیرقانونی طریقے سے قابض ہیں ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کے ساتھ ساتھ یہ غیرشرعی بھی ہے۔

جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے جاوید حیات نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ تولیت کمیٹی کیا ہوتی ہے؟ اس بارے میں ہمیں کچھ بھی معلوم نہیں۔ لیکن کئی ذرائع سے ایسی خبریں مل رہی ہیں۔ اس لیے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ ان کمیٹیوں کو ختم کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.