ETV Bharat / state

Morbi Cable Bridge Collapse گجرات میں پل گرنے کے واقعہ کی جانچ ہونی چاہیے، گہلوت - گجرات موربی سانحہ

گہلوت نے صحافیوں سے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کی شفاف تحقیقات کرے اور معلوم کرے کہ چند روز قبل تجدیدکاری کے بعد کھلنے والا پل کن حالات میں اور کیسے گرا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل جانچ ہونی چاہیے تاکہ قصورواروں کو سزا مل سکے۔ Rajasthan CM Gehlot Demands Probe in Bridge Collapse Incident

Rajasthan CM Gehlot
Rajasthan CM Gehlot
author img

By

Published : Oct 31, 2022, 9:18 AM IST

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ گجرات کے موربی میں پل گرنے کے واقعہ کی گجرات حکومت کو جانچ کرانی چاہئے تاکہ قصورواروں کو سزا مل سکے۔ گہلوت نے صحافیوں سے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کی شفاف تحقیقات کرے اور معلوم کرے کہ چند روز قبل تجدیدکاری کے بعد کھلنے والا پل کن حالات میں اور کیسے گرا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مکمل جانچ ہونی چاہیے تاکہ قصورواروں کو سزا مل سکے۔ Rajasthan CM Gehlot on Morbi Cable Bridge Collapse

واضح رہے کہ ریاست گجرات کے موربی علاقے میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا۔ دراصل مچھو ندی میں ایک کیبل پل گرنے سے 90 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر آ رہی ہے۔ وہیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریسکیو کام شروع کر دیا گیا ہے۔ شہر میں کیبل پل کو حال ہی میں تزئین و آرائش کے بعد کھول دیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پُل پر لوگوں کی بڑی تعداد تھی جس کی وجہ سے پُل گر گیا اور لوگ نیچے گر گئے۔ Rajasthan CM Gehlot Demands Probe in Bridge Collapse Incident in Gujarat

مزید پڑھیں:

Cable Bridge Collapses in Morbi گجرات کے موربی علاقے میں کیبل پُل اچانک ٹوٹا، 90 سے زائد افراد ہلاک

گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے اس حادثے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ موربی میں آج شام تقریباً 6:30 بجے پُل گر گیا۔ اس واقعہ میں شہر کا پورا نظام صرف 15 منٹ میں موقع پر پہنچ گیا۔ امدادی کاموں میں اب تک 70 افراد کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ وہیں راجکوٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ موہن بھائی کلیان جی کنڈیریا نے کہا کہ '90 سے زیادہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں'۔ گجرات کے پنچایت وزیر برجیش مرجا نے بھی کہا کہ '90 سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں'۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.