راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی۔20 میچ میں فاسٹ بالر دیپک چہر کو مختصر فارمیٹ میں ہیٹرک لینے والے بھارت کے پہلے گیندباز بنے اور خواتین کرکٹ ٹیم کی سلامی بلے باز شیفالی ورما کو بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم عمر ی میں ہاف سنچری بنانےوالی بھارتی کی سب سے نوجوان کرکٹر بننے پر مبارکباد دی ہے۔
مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ سے کہا کہ ٹی 20 ہیٹرک لینے والے پہلے بھارتی بننے اور اس فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کرنے کےلئے دیپک چہر کو مبارکباد،یہ شاندار کامیابی ہے۔
اسی طرح انہوں نے کہا کہ شیفالی ورما کو بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم عمر میں ہاف سنچری لگاکر ملک کی پہلی کھلاڑی بننے کےلئے مبارکباد۔
انہوں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی ایم رکن کے طورپر وہ بلندیوں پر پہنچیں گی۔
اسی طرح مسٹر گہلوت نے 14ویں ایشیائی شنانے وازی مقابلے میں شاندار کارکردگی کرنے پر ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کوٹہ حاصل کرنے کےلئے بھارتی نشانے باز ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر،انگر ویر سنگھ باجوا اور معراج احمد خان کو بھی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خبر ہے کہ دوحہ میں چلنے والے ایشیائی مقابلے میں بھارتی نشانے بازوں نے تین اور اولمپک 2020 کوٹہ حاصل اولمپک کےلئے نشانے بازوں میں اولمپک کوٹہ کی تعداد بڑھکر 15ہوگئی ہے۔
انہوں نے عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں سونے کاتمغہ جیتنے پر بہت فخر ہے جس نے اس مقابلے میں اپنا دوسرا سونے کا تمغہ جیتا ہے۔