ETV Bharat / state

Rajasthan CM Ashok Gehlot وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ہینڈ بال لیگ کی فاتح ٹرافی کی نقاب کشائی کی

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے بدھ کو یہاں ہندوستان کی پہلی ہینڈ بال پریمیئر لیگ کی فاتح ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔

وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ہینڈ بال لیگ کی فاتح ٹرافی کی نقاب کشائی کی

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 8:26 PM IST

جے پور:ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر اس کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے لیگ کا پوسٹر جاری کیا اور مبارکباد کے پیغام کے ساتھ گیند پر دستخط کئے۔

اس موقع پر لیگ کے چیف سرپرست راجیو اروڑہ، چیئرمین اجے داتا، صدر ابھینو بنتھیا، ڈائریکٹر وویک لوڈھا، وگیان لوڈھا اور دیپک ڈاتا موجود تھے۔

لیگ کا آغاز 8 جون سے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم کے انڈور اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس میں راجستھان سمیت چھ ریاستوں کی ٹیمیں کھیلیں گی۔ لیگ 25 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔

راجستھان پولیس سروس کے افسران نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ راجستھان پولیس سروس کونسل کے صدر رگھویر سینی سمیت 30 سے ​​زائد افسران وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے اولڈ پنشن اسکیم (او پی ایس) اور راجستھان گورنمنٹ ہیلتھ اسکیم (آر جی ایچ ایس) کو نافذ کرنے اور سال میں دو بار ڈی پی سی کی فراہمی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں ریاستی حکومت کے ذریعہ پولس والوں کے مفاد میں کئی اسکیمیں چل رہی ہے۔ اس سے انہیں طاقت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan Govt راجستھان میں پروموشن، پنشن، خصوصی تنخواہ سمیت کئی اہم فیصلے

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے ہلدی رام ایجوکیشن سوسائٹی، بیکانیر کی کتاب اور سووینئر 'بالیکا شکشا کے بڑھتے قدم' کا اجراء کیا اور 18 منٹ کی دستاویزی فلم بھی لانچ کی۔ سوسائٹی کے نمائندے رمیش کمار اگروال، کتاب کے ایڈیٹر ڈاکٹر وٹھل بسا، رتیش ویاس اور شبھم اگروال موجود تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.