گہلوت نے سنیچر کو ریاستی کانگریس کمیٹی دفتر میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آرہے ہیں، ان کااستقبال ہے۔ یہ بین الاقوامی تعلقات کی بات ہے کسی بھی ملک کے سربراہ کے آنے پر ان کا احترام ہمارا فرض ہے'۔
گہلوت نے کہا کہ 'سیاسی دنیا میں کیسے تعلقات رہے، کیسے رہیں، تعلقات کیسے ٹوٹے یہ سب میں سمجھتاہوں۔ یہ معاملہ حکومت ہند کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ لہذا اس معاملہ پر میرا تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ کوئی بھی ملک کے سربراہ آتے ہیں تو ان کا استقبال کرنا چاہئے، یہی میرا خیال ہے'۔