کرولی:راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کرولی کے مہاویر جی میں پنچ کلیانک مہوتسو اور مہامستکابھشیک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں امن اور عدم تشدد کا ماحول ہوتاہے وہاں خدا کا ٹھکانہ ہوتاہے۔Rajasthan CM Ashok Gahlot On Prevention Of Hatred Speech
انہوں نے کہا کہ پنچ کلیانک مہوتسوکو پرچم کشائی کے ساتھ شروع کرنے کا موقع ملنا خوش قسمتی کی بات ہے۔ بھگوان مہاویر کی تعلیمات سے متاثر ہوکرہی مہاتما گاندھی نے سچائی اور عدم تشدد کے نظریات کو اپنایا۔ انہیں خیالات سے ہی ملک میں آزادی کی تحریک متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تیرتھ استھل مہاویرجی کی ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ شری مہاویر جی میں گزشتہ برسوں سے تعلیم، طب، صفائی اور دیگر شعبوں میں بہترین انتظام کے ساتھ بنیادی سہولیات تیزی سے تیار کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Barmer Nursing College گہلوت آج باڑمیر کو نرسنگ کالج کا تحفہ دیں گے
مندر کے احاطے میں بنائے گئے میوزیم کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر گہلوت نے کہا کہ خاص انداز میں بنائے گئے اس میوزیم میں بہت ہی خوبصورت مورتیاں نصب کی گئی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بھگوان مہاویر کی 24 فٹ کی مورتی کی تنصیب پر مبارکباد دی۔ مہامستکابھیشیک اور پنچ کلیانک مہوتسوکا پرچم لہرانے کے بعد، وزیر اعلیٰ نے بھگوان شری مہاویر جی کے مندرمیں درشن کیا اور ریاست کی خوشحالی کی خواہش کی۔ اس موقع پر انہوں نے پنچ کلیانک اور مہامستکابھیشیک پروگرام کی یادگاربھی جاری کی۔Rajasthan CM Ashok Gahlot On Prevention Of Hatred Speech