ETV Bharat / state

راجستھان میں حکومت گرانے کی سازش: مہیش جوشی - سخت قانونی کارروائی

کانگریس کے رکن اسمبلی اور چیف وہپ مہیش جوشی کا راجستھان اے سی بی کے ڈی جی آلوک ترپاٹھی کو لکھا گیا خط سیاسی راہداریوں میں بحث کا ایک بڑا موضوع بنا ہوا ہے۔

راجستھان میں حکومت گرانے کی سازش: مہیش جوشی

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 9:22 AM IST

دراصل مہیش جوشی نے ڈی جی اے سی بی آلوک ترپاٹھی کو ایک خط لکھا ہے جس میں ذکر کیا ہے کہ 'راجستھان میں مدھیہ پردیش، گجرات اور کرناٹک کی طرح حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مہیش جوشی نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ 'حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں لگی قوتوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی جی پی بھوپندر سنگھ یادو کو بھی راجستھان حکومت نے اس معاملے سے آگاہ کیا ہے۔

راجستھان میں حکومت گرانے کی سازش: مہیش جوشی
راجستھان میں حکومت گرانے کی سازش: مہیش جوشی

راجستھان میں راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لیے 19 جون کو ووٹنگ ہونا ہے اور اس سے پہلے کانگریس کے رکن اسمبلی اور چیف وہپ مہیش جوشی کے ڈی جی اے سی بی آلوک ترپاٹھی کو لکھے گئے خط نے سیاسی راہداریوں میں ہلچل بڑھا دی ہے۔ مہیش جوشی نے اپنے خط میں الزام لگایا ہے کہ 'ان کی پارٹی کے رکن اسمبلی اور ساتھ ہی آزاد رکن اسمبلی جو ان کی پارٹی کو حمایت کر رہے ہیں انہیں بھی خرید و فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وہ قوتیں جو حکومت کو غیر مستحکم کررہی ہیں وہ فون کرکے رکن اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے مہیش جوشی نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے لیے ڈی جی اے سی بی سے مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.