ETV Bharat / state

راجستھان: کورونا کے بڑھتے معاملات پر وزیر اعلی کی میٹنگ - شعبہ صحت

وزیر اعلی اشوک گہلوت کی صدارت میں گذشتہ روز وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر کورونا سے متعلق ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں کئی اہم امور پر فیصلے لئے گئے۔ کیرالہ اور مہاراشٹر کے بعد اب پنجاب، ہریانہ ، مدھیہ پردیش اور گجرات سے آنے والے لوگوں کے لئے کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا ۔

وزیر اعلی کی میٹنگ
وزیر اعلی کی میٹنگ
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 7:23 AM IST

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی صدارت میں کورونا کے معاملہ پر ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ کیرالہ اور مہاراشٹر کے اب پنجاب،ہریانہ،مدھیہ پردیش اور گجرات سے آنے والے لوگوں کے لئے کورونا رپورٹ دکھا نا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ آنگن باڑی مراکز اور اسکولوں میں پانچویں جماعت تک سرگرمیاں 31 مارچ تک بند رکھی جائیں گی۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت کی صدارت میں گذشتہ روز وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر کورونا سے متعلق ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں کئی اہم امور پر فیصلے لئے گئے۔

کیرالہ اور مہاراشٹر کے بعد اب پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش اور گجرات سے آنے والے لوگوں کے لئے کورونا رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

اس رپورٹ میں 72 گھنٹے قبل کورونا کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹیو رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا

پڑوسی ریاستوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیاہے ۔آنگن باڑی مراکز اور اسکولوں میں پانچویں جماعت تک کی سرگرمیاں 31 مارچ تک بند رکھی جائینگی۔

وزیر اعلی نے میٹنگ میں کہا کہ کورونا سے تحفظ کے لئے تمام تر احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ریاست کے لوگوں کے لئے ماسک پہنا ،سماجی فاصلے بنانا اور بار بار ہاتھ دھونا جیسے ہیلتھ پروٹوکول کی ہدایت پر عمل آوری کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور شعبہ اطلاعات و نشریات اور تعلقات عامہ جسیے شعبوں کو کورونا سے متعلق بیداری کے لئے پھر سے تیزی لانے اور پولیس سمیت دیگر شعبہ جات کو اس میں تعاون کرنے کے احکامات دیئے گئے ۔

وزیر اعلی نے کہا کہ راجستھان میں کورونا ویکسینیشن کا کام اچھے طریقے سے چل رہا ہے ۔تاہم اس میں مزید بہتری اور تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر رگھوشرما نے اس میٹنگ میں کہا کہ ٹیکہ کاری کے معاملہ میں راجستھان ملک کے دیگر ریاستوں کے مقابلہ بہتر مظاہرہ کررہا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت سے ویکسین کی مزید ڈوز مہیاکرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شعبہ صحت کے عہدیدار سدھارتھ مہاجن کا کہنا ہے کہ ڈنگرپور، بنسواڑہ، ادے پور،اور جئے پور سمیت جن اضلاع میں گذشت دنوں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہواہے وہاں شعبہ صحت کے افسران خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے شعبہ صحت کے عہدیداروں کو ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ کورونا سے متاثر مریضوں کو آئیسولیشن، ٹسٹنگ میں اضافہ سمیت دیگر ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.