بھارتی ریاست راجستھان کی وزیراعلی اشوک گہلوت صحت خراب ہونے کی وجہ سے اپنا علاج کرانے کے لیے دارالحکومت جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال پہنچے۔ یہاں پر ان کی انجیوگرافی کی گئی اور انجیوگرافی کرنے کے بعد سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی میں ان کا علاج شروع کیا گیا۔
وہیں ان کے ہسپتال پہنچنے کی اطلاع ملنے پر راجستھان حکومت میں کابینہ وزیر، اراکن اسمبلی سمیت دیگر رہنما ہسپتال پہنچے اور ان کی صحت کا جائزہ لیا۔
راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کی صحت میں سدھار بتایا جارہا ہے، سینئر ڈاکٹروں کے مطابق جلد ہی وزیراعلی اشوک گہلوت کو ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔
وزیر اعلی اشوک گہلوت کے ہسپتال پہنچنے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے پورے ہسپتال کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا اور تمام افسران بھی انتظامات کو بہترین بنانے کے لیے ہسپتال پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: ''اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی خوف زدہ ہے''
وہیں راجستھان کے گورنر کی جانب سے فون پر اشوک گہلوت کی طبیعت کے بارے میں پوچھا گیا، کانگریسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارتی جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سمیت دیگر لوگ وزیر اعلی کی صحت یاب ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں۔
راجستھان حکومت میں صحت وزیر رگھو شرما، رکن اسیمبلی امین کاغذی، رفیق خان، مہیش چوشی سمیت دیگر لوگ ہسپتال میں صبح سے ہی موجود ہیں۔