ETV Bharat / state

مودی انتخابات میں لوگوں کو بھڑکانے کی بات کرتے ہیں: گہلوت

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 14, 2023, 11:57 AM IST

Updated : Nov 14, 2023, 12:24 PM IST

ریاست راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے لئے مہم کے دوران بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الزامات در الزامات کا دور ہے۔ دونوں ہی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ Assembly Elections in five states

ashok gehlot on mp modi
ashok gehlot on mp modi

کوٹا: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر انتخابات میں ذات پات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو انتخابات میں مسائل پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ وہ صرف لوگوں کو بھڑکانے اور توجہ ہٹانے کی بات کرتے ہیں۔

  • #WATCH | Jaipur: Rajasthan CM Ashok Gehlot says, " PM Modi, Amit Shah, all will come (to Rajasthan) and will do things to provoke people. I challenge them, in whichever state you (BJP) going to, you talk about the work you have done for people...if you want to comment on the… pic.twitter.com/llLjUWuqiE

    — ANI (@ANI) November 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اشوک گہلوت نے منگل کو کانگریس کی گارنٹی یاترا کے اگلے مرحلے کے آغاز کے موقع پر یہاں پہنچے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم مودی کے دورہ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اس مسائل پر بات نہیں کرتے اور لوگوں کو بھڑکانے والی بات کرتے ہیں جب کہ کانگریس ریاست میں ترقی اور گڈ گورننس کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ انتخابات میں کانگریس کا ایشو ترقی کا مسئلہ ہے جب کہ یہ لوگ مذہب اور ذات پات کے نام پر ایشو مسلط کر رہے ہیں اور لوگوں کو مشتعل کر رہے ہیں جو اچھی روایت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: 'کانگریس حکومت سرحدی علاقوں میں سڑکیں بنانے سے ڈرتی تھی'

انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ترقی کے معاملے پر بحث کرنی چاہیے لیکن یہ لوگوں کو مذہب اور ذات کے نام پر الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں انتہائی سرگرم ہوچکی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 14, 2023, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.