ETV Bharat / state

راجستھان: گہلوت کابینہ میں ردوبدل کا امکان

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 10:22 AM IST

راجستھان کی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کا اشارہ ملنے کا امکان ہے، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے گہلوت کو 'ون آن ون' ملاقات سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت
وزیر اعلی اشوک گہلوت

او ایس ڈی لوکیش شرما نے بتایا کہ " وزیراعلیٰ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں لوگوں سے ملاقات کرنے سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی ہے جس کے سبب اب وزیراعلیٰ تمام قسم کی میٹنگز اور ملاقات ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق وزیراعلیٰ ایک یا دو ماہ تک صرف ویڈیو کانفرنس سے ہی ملاقاتیں کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ " گزشتہ روز کورونا کے پیش نظر غیر معمولی طریقے سے میٹنگز منعقد کی گئیں، جس میں 15 تا 16 ماہ میں تقریباً 355 ویڈیو کانفرنس ہوچکی ہیں، ان کانفرنس میں دیہات کے پنچوں اور سرپنچوں نے بھی شرکت کی۔"

اس بیان کے بعد کابینہ کی تبدیلی پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں، وہیں راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوتاسرا نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ ریاست میں جلد ہی کابینہ میں رد وبدل ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ پارٹی کی ریاستی اکائی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.