ETV Bharat / state

راجستھان میں کابینہ کا اجلاس - راجستھان کی خبریں

گورنر نے ریاستی حکومت سے اسمبلی سیشن کے انعقاد کے لیے فائل کو دوبارہ پیش کرنے کو کہا ہے۔

راجستھان کابینہ کا اجلاس
راجستھان کابینہ کا اجلاس
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 2:08 PM IST

راجستھان کابینیہ کا اجلاس وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ میں منگل کے روز شروع ہوا۔ یہ اجلاس گورنر کی جانب سے پوچھے گئے نکات پر تبادلہ خیال اور لائحہ عمل طئے کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

گورنر کلراج مشرا نے پیر کے روز اسمبلی سیشن کے انعقاد سے متعلق نکات پوچھے تھے۔

پیرکے روز گورنرنے راجستھان کابینہ کی سفارش کو واپس کردیا جس میں 31 جولائی سے سیشن طلب کرنے کی تجویز پیش کی گئی، اس ضمن میں کہا گیا کہ 21 دن کا نوٹس اسمبلی سیشن طلب کرنے کے لیے دیا جانا چاہئے۔

گورنر نے ریاستی حکومت سے دیگر تجاویز پر عمل کرنے اور فائل کو دوبارہ پیش کرنے کو کہا۔

گورنر نے دو بار کابینہ کی سفارش واپس کردی۔

واضح رہے کہ ریاست میں سیاسی بحران پیدا ہوا ہے کیونکہ حکمراں جماعت کانگریس دو کیمپز میں بٹ گئی ہے، ایک حلقہ سچن پائیلٹ کی طرف ہے تو دوسرا اشوک گہلوت کی حمایت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مدارس میں آن لائن پڑھائی کا نظم نہیں ہونے سے طلبہ پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.