ETV Bharat / state

Rajasthan Board Exam راجستھان سیکنڈری تعلیمی بورڈ کے امتحانات سولہ مارچ سے - Rajasthan Board Examination 2023

راجستھان سیکنڈری تعلیمی بورڈ کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں۔ اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ اس مرتبہ سیکنڈری امتحانات میں ریاست بھر سے 10 لاکھ 68 ہزار 383 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے۔ Rajasthan Board of Secondary Education examination

راجستھان سیکنڈری تعلیمی بورڈ کے امتحانات سولہ مارچ سے

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 2:00 PM IST

اجمیر: راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے مرکزی امتحان 2023 کے لئے دسویں جماعت (سیکنڈری) کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہوں گے اور 11 اپریل تک جاری رہیں گے۔ بورڈ کی سیکرٹری میگھنا چودھری نے بتایا کہ بورڈ کے 12ویں (ہائر سیکنڈری) کے امتحانات 9 مارچ سے کامیابی کے ساتھ ہو رہے ہیں جو 12 اپریل تک جاری رہیں گے تاہم سیکنڈری امتحانات جمعرات سے شروع ہوں گے جس میں ریاست بھر کے امتحانی مراکز پر 10 لاکھ 68 ہزار 383 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے۔ بورڈ کے اس دسویں کے امتحان کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں اور سوالیہ پرچے متعلقہ امتحانی مراکز کے تھانوں میں سیکیورٹی کے ساتھ رکھے گئے ہیں۔ بورڈ انتظامی امتحان پرامن، محفوظ اور کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بورڈ کے امتحانات کے لیے امتحانی کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 3 اپریل کو ہونے والا امتحان مہاویر جینتی کی تعطیل کے پیش نظر 4 اپریل کو ہوگا۔ سیکنڈری امتحان کے پہلے دن جمعرات 16 مارچ کو انگریزی مضمون کا امتحان ہوگا۔ منگل 21 مارچ ہندی، ہفتہ 25 مارچ سماجک وگیان، بدھ 29 مارچ سائنس، پیر 3 اپریل میتھ میٹکس، ہفتہ 8 اپریل کو سنسکرت، اردو، گجراتی، سندھی، پنجابی امتحان اور منگل 11 اپریل کو پیشہ ورانہ مضامین کا امتحان ہوگا۔ اس بار بورڈ نے ریاست کے 33 اضلاع میں امتحانات کے انعقاد کے لیے 6 ہزار 81 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔ واضح رہے کہ راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے ہائر سیکنڈری امتحانات گزشتہ 9 مارچ سے شروع ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.