جے پور:اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدرایم صادق نے مسٹر کھڑگے کے ذریعے بدھ کو بھوپال میں بقرعید میں بچیں گے تب محرم پر ناچیں گے بیان کو مسلم سماج اور ملک کے کثیر الجہتی سماج کو جھنھجوڑ دینے والا بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ بی جے پی کو فرقہ وارانہ معاملے پر کٹہرے میں کھڑی کرنے والے کانگریس کو بتانا چاہئے کہ ان کے سینئر لیڈر نے اس طرح بیان کیوں دیا۔ Rajasthan BJP Minority Cell President Slam Malikaajun Kharge
انھوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لیڈر جہاں بھی جاتے ہیں، وہ اقتدار کے لئے اپنی سہولت کے حساب سے بیان دیتے رہتے ہیں۔ اس لئے محرم کے دن ناچنے کی بات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Arshad Madani حجاب اسلام کا بنیادی و لازمی حصہ: مولانا ارشد مدنی
انھوں نے کہا کہ اس سے کانگریس کاگھنونا چہرہ سامنے آیا ہے جس نے مسلم سماج کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ مسٹرکھڑگے اور کانگریس کے اعلی رہنماؤں کو معافی مانگنی چاہئے۔ اگر نہیں مانگتے تو کانگریس صدر کا انتخاب لڑ نے والے مسٹر کھڑگے اپنے انتخابی تشہیراور مسٹر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے تحت راجستھان آنے پران کی مخالفت کی جائے گی۔Rajasthan BJP Minority Cell President Slam Malikaajun Kharge