ETV Bharat / state

Rajasthan BJP Ex President راجستھان بی جے پی کی گہلوت حکومت پر تنقید - راجستھان بی جے پی کے سابق صدر

جے پور بم دھماکے کے ملزمان کو سزا دلانے کے لیے بی جے پی متاثرین کے حق میں اپنا وکیل کھڑا کرے گی۔ جے پور بم دھماکہ کیس میں ہائی کورٹ سے ملزمین کو راحت ملنے کے بعد بی جے پی پورے معاملے کے لئے نہ صرف گہلوت حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے بلکہ عوام میں حکومت کے خلاف ماحول بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔Rajasthan BJP Ex President

راجستھان بی جے پی کی گہلوت حکومت پر تنقید

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 1:52 PM IST

راجستھان بی جے پی کی گہلوت حکومت پر تنقید

جے پور: راجستھان بی جے پی کے سابق صدر نے جے پور بم دھماکہ کیس میں ہائی کورٹ سے ملزمان کو راحت ملنے پر کڑی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی حکومت مخالف لوگوں کی حمایت کرتی ہے۔اسی وجہ سے ہم نے جے پور عدالت کی جانب سے راحت پانے والے لوگوں کو سزا دلانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

بی جے پی کے سابق ریاستی صدر ارون چترویدی نے پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ اگر آنے والے دنوں میں جے پور کے لوگوں کو انصاف چاہئے اور مجرموں کو سزا دلانے کی ضرورت ہے تو بی جے پی اپنا وکیل کھڑا کرے گی۔وکلاء ملزمان کو سزا دلانے کے لئے عدالت جائیں گے۔

ارون چترویدی نے کہا کہ 13 مئی 2008 کو جے پور میں بم دھماکے میں متعدد افراد کی موت ہو گئی تھی۔اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے رشتہ داروں کو انصاف دلانے کی ذمہ داری ہماری ہے۔ہم اس کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی کمزوری کے باعث عدالت نے دھماکے کے مجرموں کی سزائے موت منسوخ کرتے ہوئے بری کر دیا۔ آج جے پور جاننا چاہتا ہے کہ راجستھان حکومت چھوٹے مقدمات میں بڑے وکیل مقرر کرتی ہے، لیکن اس کیس میں کوئی بڑا وکیل کیوں پیش نہیں ہوا؟

یہ بھی پڑھیں:CM Gehlot and Raje Covid positive گہلوت اور وسندھرا کورونا سے متاثر
اب کا کہنا ہے کہ پورا ملک جاننا چاہتا ہے کہ اکبر موب لنچنگ میں سپریم کورٹ کے وکیل کو کھڑا کرنے والی گہلوت حکومت نے 71 لوگوں کو مارنے والے ملزم کے خلاف ایک بڑا وکیل کیوں نہیں کھڑا کیا؟ چھوٹے وکیل کی زیر نگرانی اور وکالت میں اس کیس کو کیوں چھوڑا گیا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.