ETV Bharat / state

Rajasthan ATS Detain Two Suspects: راجستھان اے ٹی ایس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا - راجستھان اے ٹی ایس کا خفیہ آپریشن

راجستھان اے ٹی ایس نے جمعہ کی دیر رات کارروائی کرتے ہوئے ٹونک اور سوائی مادھوپور سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں سے اے ٹی ایس ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ Rajasthan ATS Action in Tonk and Sawai Madhopur

Undercover operation of Rajasthan ATS
راجستھان میں اے ٹی ایس کی کارروائی
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 1:51 PM IST

جے پور: راجستھان اے ٹی ایس نے دیر رات ٹونک اور سوائی مادھوپور میں خفیہ آپریشن کرتے ہوئے دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔ دونوں مشتبہ افراد کو اپنی تحویل میں لے کر اے ٹی ایس کی ٹیم جے پور پہنچ رہی ہے جہاں اے ٹی ایس ہیڈکوارٹر میں دونوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ تاہم اے ٹی ایس کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی جا رہی ہے۔ Rajasthan ATS Action

اے ٹی ایس کی ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ ٹونک اور سوائی مادھو پور میں بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضے سے مشتبہ اشیا کو بھی ضبط کیا گیا۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق خفیہ آپریشن کے تحت ضلع ٹونک کے کوتوالی تھانہ علاقے میں راج ٹاکیز کے قریب واقع مکان پر چھاپہ مار کر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ زیر حراست شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عادی مجرم ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ طور پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کرتا ہے۔

ٹیم نے دوسری کارروائی سوائی مادھو پور کے مرزا محلے میں کی۔ جہاں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے دونوں ملزمین کے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز بھی قبضے میں لئے گئی ہیں۔ دونوں مشتبہ افراد کو جے پور میں اے ٹی ایس ہیڈکوارٹر لایا جا رہا ہے، جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ تفتیش کے دوران سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر مزید تحقیق کی جائے گی۔ Undercover Operation of Rajasthan ATS

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.