ETV Bharat / state

Rajasthan assembly راجستھان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے درمیان پانچ بل منظور

author img

By

Published : Aug 2, 2023, 7:21 PM IST

اجستھان کی 15ویں قانون ساز اسمبلی کے آٹھویں اجلاس کے آخری دن ہنگامہ آرائی کے درمیان پانچ بل صوتی ووٹ سے منظور کر لیے گئے۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان راجستھان بجلی (ٹیرف) بل 2023 کو صوتی ووٹ سے منظور کیا گیا۔ Rajasthan assembly passes Bill to help farmers with debts

راجستھان اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے درمیان پانچ بل منظور

جے پور: راجستھان کی 15ویں قانون ساز اسمبلی کے آٹھویں اجلاس کے آخری دن ہنگامہ آرائی کے درمیان پانچ بل صوتی ووٹ سے منظور کر لیے گئے۔ حزب اختلاف کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان ایوان میں لال ڈائری اور ایم ایل اے مدن دلاور کو ایوان سے معطل کرنے کے معاملے پر ہنگامہ برپا کر رہے تھے اور اسی دوران راجستھان اسٹیٹ کسان قرض ریلیف کمیشن بل-2023 صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

قبل ازیں کوآپریٹیو وزیر اُدی لال انجانا نے بل کو ایوان میں غور کے لیے پیش کیا، جس میں ایم ایل اے بلوان پونیا نے بحث میں حصہ لیا اور کسانوں کے کوآپریٹو بینکوں کے علاوہ دیگر بینکوں کے قرض معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بل کی حمایت کی۔ اسی طرح ایم ایل اے جگدیش چندر نے بھی بحث میں حصہ لیا اور اس کی تائید کی۔ اس کے بعد ایوان نے عوامی رائے جاننے کے لیے بل کو گردش میں لانے کی تجویز کو صوتی ووٹ سے مسترد کر دیا۔

اسی طرح ہنگامہ آرائی کے درمیان راجستھان بجلی (ٹیرف) بل 2023 کو صوتی ووٹ سے منظور کیا گیا۔ شروع میں وزیر انچارج اور پارلیمانی امور کے وزیر شانتی کمار دھاریوال نے بل کو ایوان میں غور کے لیے پیش کیا، جس پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایم ایل اے بلوان پونیا نے کہا کہ بجلی کے چھوٹے اور بڑے صارفین دونوں کے ساتھ احترام کا سلوک کئے جانے کی مانگ کی۔ انہوں نے ڈھانیوں کے زیر التواء گھریلو بجلی کنکشن جلد سے جلد دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس کے بعد ایوان نے عوامی رائے جاننے کے لیے بل کو گردش میں لانے کی تجویز کو صوتی ووٹ سے مسترد کر دیا۔

اسی طرح مہاتما گاندھی دیویانگ یونیورسٹی، جودھ پور بل - 2023 کو صوتی ووٹ سے منظور کیا گیا۔ ابتدا میں سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر تکارام جولی نے بل کو ایوان میں غور کے لیے پیش کیا، جس پر بحث کے بعد ایوان نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کیا۔ قبل ازیں ایوان نے عوامی رائے جاننے کے لیے بل کو گردش میں لانے کی تجویز کو صوتی ووٹ سے مسترد کر دیا۔ راجستھان کرایہ داری (ترمیمی) بل-2023 کو اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ ابتدا میں وزیر محصول رام لال جاٹ نے بل کو ایوان میں غور کے لیے پیش کیا، جس پر بحث کے بعد ایوان نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ قبل ازیں ایوان نے عوامی رائے جاننے کے لیے بل کو گردش میں لانے کی تجویز کو صوتی ووٹ سے مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Ashok Gehlot on Water Supply ای آر سی پی سے تیرہ ضلعوں میں پانی کی فراہمی کے لئے پرعزم، گہلوت

وہیں ناتھدوارا مندر (ترمیمی) بل 2023 کو بھی صوتی ووٹ سے منظور کیا گیا۔ شروع میں دیوستھان کی وزیر شکنتلا راوت نے بل کو ایوان میں غور کے لیے پیش کیا، جس کے بعد ایوان نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ قبل ازیں ایوان نے عوامی رائے جاننے کے لیے بل کو گردش میں لانے کی تجویز کو صوتی ووٹ سے مسترد کر دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.