نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی تجاویز کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے بدھ کو راجستھان اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کی تاریخ 23 نومبر کے بجائے 25 نومبر رکھنے کا اعلان کیا۔
کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز اور میڈیا میں 23 نومبر کو شادی بیاہ اور سماجی پروگراموں کے اچھے وقت کی وجہ سے عام لوگوں کو ووٹنگ میں حصہ لینے میں دشواری سے متعلق امور اٹھائے جانے پر ریاست میں ووٹنگ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق ان تجاویز میں کہا گیا تھا کہ 23 نومبر کو بڑی تعداد میں شادی کے پروگراموں کی وجہ سے ووٹنگ متاثر ہو سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذریعہ راجستھان اسمبلی انتخابات کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق انتخابی نوٹیفکیشن 30 اکتوبر کو گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 6 نومبر تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 نومبر کو ہوگی اور امیدوار 9 نومبر تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔
ریاست میں 25 نومبر کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 3 دسمبر کو ہی ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے چار دیگر ریاستوں میزورم، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ اسمبلی کے انتخابی شیڈول کے ساتھ 9 اکتوبر کو راجستھان اسمبلی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ راجستھان کو چھوڑ کر باقی چار ریاستوں کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔یواین آئی
Rajasthan Assembly Elections راجستھان اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ 23 نومبر کے بجائے 25 نومبر کو: الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے چار دیگر ریاستوں میزورم، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ اسمبلی کے انتخابی شیڈول کے ساتھ 9 اکتوبر کو راجستھان اسمبلی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
Published : Oct 11, 2023, 6:44 PM IST