کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ کئی مہینوں سے مذہبی مقامات پر پابندی عائد تھی۔ اب مذہبی مقامات دوبارہ کھلیں گے۔
واضح رہے کہ ان مذہبی مقامات کو کھولنے کے لیے گذشتہ کافی دنوں سے مذہبی رہنماؤں کی جانب سے اپیل کی جا رہی تھی۔
راجستھان کے چیف قاضی خالد عثمانی کی جانب سے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کا استقبال کیا گیا۔
خالد عثمانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کی جانب سے ہمیں اجازت دی گئی ہے۔ ایسے میں ہم لوگوں کو جو بھی ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے، اس کا خیال رکھنا ہے، زیادہ تعداد میں جمع نہیں ہونا ہے۔'
جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم قریشی کا کہنا ہے کہ 'ہم اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں دوبارہ سے مساجد میں عبادت کرنے کا موقع دیا ہے۔'
انہوں نے بھی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'جو ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس کا مکمل طور پر ہم لوگوں کو خیال رکھنا ہے۔'