ریاست راجستھان کے اجمیر شریف درگاہ میں اب زائرین کو صاف فلٹرپانی درگاہ کمیٹی نے مہیا کرانا شروع کر دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے 13 جولائی کو اجمیر شریف درگاہ میں زائرین کو آلودہ پانی کی وجہ سے ہو رہی دشواری کی خبر شائع کی تھی۔
اس خبر کا اثر درگاہ کمیٹی پر ایسا ہوا کی اب انہوں نے زائرین کے لیے وضو اور پینے کے پانی کا بہترین انتظام کر دیا ہے۔
درگاہ کمیٹی کے اس فیصلے سے جہاں زائرین خوش ہیں وہیں اب درگاہ کے خادم بھی ان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔
درگاہ کے خدام نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے اٹھائے گئے اجمیر درگاہ کی آلودہ پانی کی خبر اور دشواری دکھائیں جانے کے بعد ای ٹی وی بھارت کا بہت بہت شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
غور طلب ہے کی اجمیر شریف درگاہ میں ہر روز دو لاکھ لیٹر پانی وضو میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ 25 ہزار لیٹر پانی صفائی میں استعمال ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ درگاہ میں دو حسینی سبیل ہیں، جس میں 37 پانی کے نل لگے ہیں۔ نو واٹرکولر اور 18 نل لگے ہوئے ہیں، جس میں ٹھنڈا پانی مہیا کرایا جا رہا ہے۔ اسی طرح دو لاکھ لیٹر پانی وضو میں استعمال کیا جاتا ہے