راجستھان پولیس نے بتایا کہ 2 اسمگلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق غیرقانونی دھماکہ خیز مواد کو نارنول سے شاہ پورہ لے جایا جارہا تھا۔
ضبط شدہ دھماکہ خیز اشیا میں 55 کارٹون جلیٹن چھڈ، 20 کارٹون چھوٹا جیلیٹین، 2 کارٹون ڈیٹونیٹر فیوز تار کے علاوہ 17، 9 اور 12 میٹر ڈیٹونیٹر پائے گئے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اس کے علاوہ 27 سیفٹی فیوز، دو بنڈل سیفٹی فیوز، ایک وین کو بھی ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کاروائی سرونڈ تھانہ پولیس نے نرھڈا قصبہ میں انجام دی۔
یہ بھی پڑھیں: اجمیر درگاہ کمیٹی کے خلاف اے سی بی میں تحریری شکایت