ETV Bharat / state

کسانوں کی ریل روکو مہم کے اعلان کے بعد پولیس الرٹ - راجستھان کی خبریں

ہریانہ کے ضلع حسار میں 18 فروری کو ریل روکو مہم میں چیدوڑ، آدم پور، اوکلانا بروالا اور رامائن میاڈ کے ٹریک پر دوپہر 12 بجے دھرنا دیا جائے گا۔ جی آر پی اور آر اے ایف تھانہ انچارج نے ایک میٹنگ کی اور اس تحریک کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

rail roko of farmers trains of bikaner division have been canceled
کسانوں کی ریل روکو مہم کے اعلان کے بعد پولیس الرٹ
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 6:42 AM IST

سنکیت کسان مورچہ کے اعلان کے بعد کسانوں کی ریل روکو مہم پر ریلوے پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔ ریلوے کے ڈی ایس پی گورودیال سنگھ نے پیر کو جی آر پی اور آر اے ایف تھانہ انچارج کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور اس تحریک سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

میٹنگ کے دوران ڈی ایس پی نے کہا کہ احتجاج کے دوران قانون کی خلاف ورزی نہیں ہونے دی جائے گی۔ جو لوگ ریلوے املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈی ایس پی نے ریلوے سکیورٹی فورسز اور ریاستی ریلوے پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ جہاں بھی کسان ریل روکتے ہیں وہاں ایک ایمبولینس اور فائر بریگیڈ پہلے ہی تعینات کیے جائیں گے۔

سنکیت کسان مورچہ کے اعلان پر 18 فروری کو کھرک پونیا اور بال سمند میں ہونے والی کسان ریلی میں راکیش ٹکیت بھی شامل ہوں گے۔اس سے متعلق کمیٹی مسلسل مہم چلارہی ہے۔

معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ریلوے بیکانیر ڈویژن کی جانب سے ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا جارہا ہے۔ یہ کام مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔ ریلوے کی جانب سے ہریانہ کے کئی روٹوں پر ٹرینیں منسوخ کی جاسکتی ہے، ریلوے نے 18 فروری کے پارسل آرڈر بھی منسوخ کردیئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.