ای ٹی وی بھارت نے یہاں اس فیس بک لائیو کا کچھ حصہ آپ کو ویڈیو میں دکھارہا ہے ہمارا مقصد صرف اس واقعہ کے انجام کو دکھانا ہے ہماری صلاح ہے کہ کسی بھی صورت میں ایسا قدم بالکل نہ اٹھائیں۔
ضلع الور کے بہروڑ تھانہ علاقے کا ایک نوجوان اپنی معشوقہ سے محبت میں دھوکہ کھانے کے بعد اتنا غمگین ہوگیا کہ اس نے اپنی معشوقہ کو پیغام دینے کے لیے موت کو گلے لگالیا اور اس واقعے کو اپنے موبائیل میں ریکارڈ کرتے ہوئے اس کا فیس بک لائیو بھی کیا۔
خودکشی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے، فی الحال پولیس نے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو اس کے اہلخانہ کے حوالے کردیا ہے، خودکشی کرنے والے شخص کا نام نرمل کماوت ہے۔
گزشتہ رات نرمل نے فیس بک لائیو کرتے ہوئے زہریلی گولیاں کھائیں اور اس کے بعد پنکھے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، حیران کرنے والی بات یہ رہی کہ اس واقعہ کو کئی لوگوں نے لائیو دیکھا پر اسے بچانے کی کوشش کسی نے بھی نہیں کی۔
فیس بک لائیو میں نرمل اپنے دوستوں سے کہتا ہے کہ' دوستوں کسی سے پیار مت کرنا پیار میں دھوکہ ہے'۔
نرمل نے کچھ اور باتیں بھی ویڈیو میں کہیں اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے جائے واردات پرپہنچ کر لاش کو پنکھے سے اتارکر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا اور بعد میں نرمل کی لاش کو اس کے اہلخانہ کے حوالہ کردیا۔