ETV Bharat / state

CM Gehlot on Scholarship رجسٹرڈ صحافیوں کے بچوں کیلئے اسکالر شپ کا بندوبست

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ذریعہ اسکالرشپ کے لیے تیار کردہ نوٹیفکیشن کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے مطابق پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم منظور شدہ صحافیوں کے بچوں کو پوسٹ میٹرک میں 13 ہزار 500 روپے تک کا وظیفہ دیا جائے گا۔ CM Gehlot On Scholarship

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 5:27 PM IST

جے پور: راجستھان کے منظور شدہ صحافیوں کے بچوں کو پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ ملے گی۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ذریعہ اسکالرشپ کے لیے تیار کردہ نوٹیفکیشن کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے مطابق پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم منظور شدہ صحافیوں کے بچوں کو پوسٹ میٹرک میں 13 ہزار 500 روپے تک کا وظیفہ دیا جائے گا۔ اس میں ہاسٹلرز کے لیے 4000 سے 13 ہزار 500 روپے اور ڈے اسکالرز کے لیے 2500 سے 7000 روپے تک کا التزام ہے۔CM Gehlot On Scholarship

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر پروفیشنل ڈگری کورسز کے لیے ہاسٹلرز کو 13 ہزار 500 روپے اور ڈے اسکالرز کو 7 ہزار روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی۔ مختلف پیشہ ورانہ کورسز میں زیر تعلیم ہاسٹلرز کو 9,500 روپے کی اسکالرشپ ملے گی اور ڈے اسکالرز کو 6500 روپے کی اسکالرشپ ملے گی۔

دسویں جماعت کے بعد کیے جانے والے مختلف نان ڈگری کورسز کے لیے ہاسٹلرز کو 4,000 روپے اور ڈے اسکالرز کے لیے 2500 روپے، اور دیگر انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کرنے والے ہاسٹلرز کو 6,000 روپے اور ڈے اسکالرز کے لیے 3,000 روپے سالانہ اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔

رجسٹرڈ صحافیوں کے پری میٹرک اسکالرشپ کے تحت چھٹی جماعت سے دسویں جماعت میں پڑھنے والے بچوں کو اسکالرشپ ملے گی۔ اس میں ایک سال میں زیادہ سے زیادہ 10 ماہ، تقریباً ایک ہزار روپے (100 روپے ماہانہ) کی پری میٹرک اسکالرشپ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ بجٹ 2022-23 میں معاشرے کو باشعور بنانے میں صحافیوں کے اہم کردار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کے بچوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کی سمت میں پہل کرتے ہوئے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے نفاذ میں راجستھان جرنلسٹ اینڈ لٹریری ویلفیئر فنڈ سے صحافیوں کے بچوں کو اسکالرشپ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Time Table for Minority Students Scholarship : اقلیتی طلباء کے اسکالر شپ کے لیے آن لائن درخواست کا ٹائم ٹیبل جاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.