راجستھان کے جے پور میں مرکز کے نئے زرعی قوانین کے خلاف آج کانگریس کارکنان نے پیدل مارچ نکالا گیا، جس کی وجہ سے شہر میں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کانگریس کا یہ مارچ پارٹی دفتر سے شروع ہوکر شہر کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے سورج پور علاقے میں ختم ہوا۔
اس دوران شہر کے مختلف ٹریفک کو پوری طرح سے روک دیا گیا تھا اور مارچ کے اختتام کے کافی دیر بعد ٹریفک کو کھولا گیا جس سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:
جئے پور میں زرعی قوانین کے خلاف کانگریس کا احتجاج
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے ٹریفک میں پھنسے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ بچوں کے امتحانات ہیں لیکن پولیس مارچ کی وجہ سے طلبا اور سرپرست کو آگے جانے نہیں دے رہی ہے جس سے امتحانات دینے والے طلبا اور والدین دونوں پریشان ہیں۔