ETV Bharat / state

مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے سماجی دوری و ماسک غائب - اردو نیوز جے پور

راجستھان میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف چلائی گئی دس روزہ مہم کے تحت روزانہ احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں، لیکن ان احتجاجی مظاہروں کے درمیان سماجی دوری اور چہرے پر ماسک بمشکل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

protesters violated social distance for protest against inflation in jaipur
مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے سماجی دوری و ماسک غائب
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 6:43 PM IST

دارالحکومت جے پور میں احتجاجی مظاہروں کے دوران کثیر تعداد میں کانگریس کے رہنماؤں و کارکنان کا ہجوم نظر آتا ہے، لیکن احتجاجی مظاہروں میں سماجی دوری کا بالکل بھی خیال نہیں کیا جا رہا ہے۔ چہرے پر ماسک محض چند لوگوں کے چہرے پر دکھائی دیتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

غورطلب ہے کہ ان احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے سڑک بھی جام ہوجاتی ہے اور کہیں کہیں پر تو ایمبولینس بھی اس جام میں پھنس جاتی ہے، وہی جو ایڈوائزری حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے مدنظر جاری کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود احتجاجی مظاہرے میں ایڈوائزری کے خلاف ورزی نظر آتی ہے۔

اس منظر کو دیکھ کر یہی کہا جاسکتا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے احتجاجی مظاہروں پر پابندی نہیں لگائی گئی تو ایک مرتبہ پھر کورونا وبا کے مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

وہیں جب بھی مظاہرے میں شامل رہنماؤں سے کورونا وبا کو لے کر جاری گائیڈ لائن کو لے کر سوال کیا جاتا ہے تو محض یہی کہا جاتا ہے کی ہم لوگ ماسک لگا کر آئے ہیں۔

جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ کورونا سے تو ہم لوگ مقابلہ کریں گے لیکن جس طرح سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے ہم لوگوں کی زندگی پر کافی اثر پڑ رہا ہے، محض اتنا جواب دے کر یہ رہنما چپ ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Farmers Protest: یمنا نگر میں بی جے پی کے وزراء کے خلاف شدید احتجاج

وہی ایک بڑا سوال راجستھان پولیس پر کھڑا ہوا نظر آرہا ہے کہ جب عوام کوئی غلطی کرتی ہے یا اس گائیڈ لائن کے خلاف ورزی کرتی ہے تو ان پر جو کاروائی کی جاتی ہے تو آخر ان لوگوں پر کسی طرح سے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.